?️
نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے بلقان میں پائیدار امن و استحکام کے لئے مسلسل مکالمے اور باہمی احترام پر زور دیا ہے۔
براعظم بلقان میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن و استحکام صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب 2013 کے برسلز معاہدے اور 2023 کے اوہرد معاہدے میں کئے گئے وعدوں پر مکمل اور خلوصِ نیت سے عمل درآمد کیا جائے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جو اقوامِ متحدہ کے عبوری انتظامی مشن برائے کوسوو (UNMIK) سے متعلق تھا، پاکستان کے نگران (acting) مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے بلغراد اور پرِسٹینا کے درمیان مکالمے کے فروغ کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔
انہوں نے انتہا پسندانہ بیانات، نفرت انگیز تقاریر اور مذہبی عدم برداشت کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا کہ وہ منفی رجحانات پر قابو پائیں اور بین الجماعتی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔
عثمان جدون نے یو این ایم آئی کے کی ان کوششوں کو بھی سراہا جو اس نے کوسوو کی مختلف برادریوں کے درمیان مکالمے، امن اور بقائے باہمی کے فروغ کیلئے کی ہیں۔
انہوں نے احتساب کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ 2023 میں ایبر-لیپینک (Ibër-Lepenc ) نہر اور بنیسکے (Banjskë ) حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی، انہوں نے دونوں فریقوں سے اس حوالے سے مخلصانہ تعاون کی اپیل کی۔
عثمان جدون نے بلدیاتی انتخابات کے پُرامن انعقاد اور کوسوو کی دستور ساز اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ کوسوو میں سیاسی عمل جلد ایک نمائندہ حکومت کی تشکیل کی طرف پیش رفت کرے گا۔
پاکستانی نگران سفیر نے کوسوو اور سربیا دونوں کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مستحکم اور خوشحال بلقان کیلئے پرامن بقائے باہمی، باہمی احترام، ایک دوسرے کے جذبات کا ادراک، اور طے شدہ معاہدوں پر خلوصِ نیت سے عمل درآمد ضروری ہے۔
عثمان جدوں نے اختتام پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن، مکالمے اور تعاون کا پُرعزم حامی ہے۔
مشہور خبریں۔
امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا: وزیراعظم
?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
نومبر
غزہ کے شہید بچوں کے صرف نام پڑھنے میں 18 گھنٹے لگتے ہیں
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: سیو دی چلڈرن آرگنائزیشن کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے
اپریل
بغداد میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مذاکرات
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق میں تحریک کی حمایت کرنے والے فسادیوں اور سیکورٹی
اگست
صیہونی ٹیلی ویژن کے نقطہ نظر سے سید حسن نصر اللہ کا اہم ترین جملہ
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج
اگست
تیل کی پیداوار کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین شدید اختلافات، مذاکرات کا سلسلہ ناکام
?️ 15 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) تیل کی پیداوار کو لے کر سعودی عرب اور
اگست
کیا جرمنی سعودی عرب کو جنگی جہاز بنا کر دے گا؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: برلن پر لندن کے دباؤ کے باوجود، جرمن اتحادی حکومت
جولائی
سعد رضوی ٹی ایل پی کے مرکز مسجد رحمت اللعالمین میں خطاب بھی کریں گے
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ترجمان
نومبر
آباد کار خواتین کی صہیونی ہوٹلوں میں عصمت دری
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:Haaretz اخبار نے ایک نئے انکشاف میں بتایا ہے کہ Knesset
فروری