پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا

عاصم افتخار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔

یو این سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، تنازع کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمارا مقصد غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی حمایت کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں، قرارداد کی منظوری پر سلامتی کونسل کے شکرگزار ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی، قرار داد کے حق میں 13 ووٹ آئے تھے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا تھا، روس اور چین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا تھا۔ امریکی مندوب نے سلامتی کونسل میں پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیہ اور انڈونیشیا سے تشکر کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا ادراک کیا اور اقدامات کئے،غزہ کے استحکام کے لئے قرارداد اہم ہے، آج تاریخی اورتعمیری قرارداد منظورہوئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ قرار داد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نکات شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے

امدادی تنظیموں کے ساتھ طالبان کا کیا سلوک ہے؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: سوئٹزرلینڈ کی غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ایڈ نے کہا کہ

کسی فوجی کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم دہشتگردی ایکٹ کے تحت آتا ہے، جسٹس جمال

?️ 12 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ

جنوبی افریقہ میں حالات شدید کشیدہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

?️ 14 جولائی 2021جنوبی افریقہ (سچ خبریں)  جنوبی افریقہ میں سابق صدر کے خلاف فیصلہ

اردگان کی پڑوسیوں کے خلاف نیلی جنگ

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:  ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ہفتہ (6 نومبر)

یوکرین کے خلاف معلوماتی جنگ میں پیوٹن کی ہار: برطانیہ

?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:   برطانوی حکومت کی سیکورٹی اور سائبر انٹیلی جنس ایجنسی جاسوسی

امریکہ افغانستان پر پابندیاں عائد کرکے اس ملک کے عوام کو اجتماعی سزا دیناچاہتا ہے: المیادین

?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:سیاسی مسائل کے ایک ماہر نے المیادین چینل کے ساتھ گفتگو

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

?️ 29 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے