?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں حکومت بنانے یا تسلیم کرنے کے لیے ہماری کوئی شرائط نہیں ہے ، ہم نے ہمیشہ سے افغان عوام کی قیادت میں امن اور حکومت کے کے قیام کی حمایت کی ہے ، پاکستان افغانستان سے انخلا کرنے والوں کو انسانی بنیادوں پر سہولت فراہم کر رہا ہے ، پاکستان پر سالوں سے مختلف گروپوں کی سرپرستی کے جو الزامات لگائے جا رہے ہیں انہیں یکسر مسترد کرتے ہیں ، پاکستان ہمیشہ کی طرح پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ، پاکستان افغانستان کے مسئلے پر دنیا سے رابطے میں ہے اور چاہتا ہے کہ دنیا افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے ، یہ تاثر درست نہیں کہ اس وقت دنیا کو پاکستان کی ضرورت ہے تو ہم کچھ لے لیں۔
انہوں نے کہا کہ حریت رہنماء سید علی گیلانی کی نماز جنازہ پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ، بھارت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے عزیز و اقارب کو نماز جنازہ میں شرکت سے روکا اور جنازے میں شرکت کرنے والوں پر طاقت کا استعمال کیا ، یہ بھارتی اقدام انسانی و مذہبی آزادی کی کھلی ورزی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے الزامات کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے جن کو ہم نے بارہا مسترد کیا ہے ، فیٹف کے حوالے سے ہم مثبت نتائج کے لیے پر امید ہیں ، برطانیہ کی طرف سے ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے ہائی کمشنر کام کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان سے امریکہ کی واپسی کے بعد آج افغان حکومت بنائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے طالبان نے بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ، طالبان کے آج ہونے والے اجلاس میں سربراہ حکومت اور کابینہ سے متعلق فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملا ہیبت اللہ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر جب کہ ملا عبدالغنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنایا جائے گا ، قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیر محمد عباس استانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے جب کہ ملا ضعیف کو پاکستان میں دوبارہ سفیر نامزد کیا جا سکتا ہے ، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ، اس کے علاوہ طالبان کی حکومت میں عبداللہ عبداللہ، حامد کرزئی، گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماؤں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
عمان نے صیہونی حکومت کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے سے انکار کیا
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عمان نے
اگست
عراق اور شام کی سرحد پر امریکی سرنگوں کا انکشاف، بڑی دہشت گردانہ کارروائی ناکام
?️ 8 فروری 2026سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کی
فروری
وزیر اعظم کی موجودگی میں ملک میں کورونا ویکسین کا آغاز
?️ 2 فروری 2021وزیر اعظم کی موجودگی میں ملک میں کورونا ویکسین کا آغاز اسلام
فروری
انتالیہ اجلاس اور شام اور غزہ کے بارے میں انکشافات
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: پروفیسر جیفری سیکس، ایک امریکی پروفیسر برائے سیاسیات اور اقوام متحدہ
اپریل
توہین الیکشن کمیشن کیس: ’ملزم نے جیل میں جس طرح برتاؤ کیا، ہم نے برداشت کیا‘
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک
جنوری
سعودی سفیر کا افغانستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے پر زور
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: کابل میں سعودی عرب کے نئے سفیر فیصل بن طلق
جنوری
صیہونی وزراء کی نیتن یاہو کو بلیک میل کرنے کی کوشش
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر
مئی
کیا ترکی شامی کردوں کے خلاف عسکری کارروائی کرنے والا ہے؟
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کی مسلح افواج نے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کے
جنوری