🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے آئی ایم ایف کو جو ن تک کوئی منی بجٹ نہ لانے کے حوالے سے منا لیا، آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کااظہار،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سیر حاصل مذاکرات کئے، آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کئے گئے اور تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا۔
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن ہوگا۔ ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہو جائیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات طے ہے۔مذاکرات مکمل ہونے پر وفد اپنی جائزہ رپورٹ مرتب کرے گا جس کے بعد ایگزیکٹیو بورڈ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
حکومت کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کئے گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف مشن نے کہا کہ سولر پینلز، الیکٹریکل گاڑیاں امیر طبقے کی ضرورت ہیں۔آئی ایم ایف نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ سولر پینلز پر رعایتیں بھی ختم کرنے کا کہہ دیا اور معاشی نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کا کہاگیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے قرض کے حصول کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کوپی آئی اے سمیت دیگر سرکاری ادارے بیچنے کی یقین دہانی کروادی تھی۔نجکاری کمیشن نے آئی ایم ایف کو پی آئی اے جولائی تک بیچنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا تھا کہ حکومت فیصل آباد، اسلام آباد اور گوجرانوالہ کی پاورڈسٹری بیوشن کمپنیاں دسمبر تک بیچنا چاہتی تھی۔
پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو عملی طور پر تعطل کا شکارنجکاری پروگرام کے متعلق بتایا کہ 5 سے 7 ادارے جلد بیچنے کی کوشش کریں گے جس میں پی آئی اے، 3 مالیاتی ادارے اور3 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں شامل ہیں۔ حکومت نومبر تک زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کو بیچنے کیلئے پرامید تھی۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ حکومت زرعی ترقیاتی بینک بیچنے کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کررہا تھا۔
اسے امید ہے نومبر تک بینک فروخت ہوجائے گا۔حکام نے گذشتہ کئی مہلتیں ختم ہونے کے بعد ہاﺅس بلڈنگ فنانس کارپوریشن آئندہ ماہ بیچنے کی پھر یقین دہانی کرائی تھی۔حکام کا کہنا تھا کہ یو اے ای فرسٹ ویمن بینک کو مکمل کمرشل بینک کی حیثیت سے خریدنے میں دلچسپی رکھتا تھا اور مئی تک معاہدہ ہونے کا امکان تھا۔ تاہم یو اے ای اسے کھلی بولی کی بجائے حکومتوں کے درمیان معاہدے کے تحت خریدنا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے جولائی تک بیچنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
مشہور خبریں۔
لبنان کے خلاف خطرناک صیہونی منصوبہ
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:عالم عرب کے بڑے اخبارات میں اس وقت جنوبی لبنان کے
نومبر
گورنر پنجاب کا اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار
🗓️ 12 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسرائیلی دہشت گردی
مئی
سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم
🗓️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صوبہ سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
مارچ
امریکہ دنیا کی ہنسی بن گیا ہے: ٹرمپ
🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کی موجودہ انتظامیہ
اکتوبر
امریکہ میں نہ رکنے والے فائرنگ کے واقعات
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے متعدد علاقوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں
اگست
واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر پیش
🗓️ 12 اگست 2023دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب
اگست
کیا جرمنی سعودی عرب کو جنگی جہاز بنا کر دے گا؟
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: برلن پر لندن کے دباؤ کے باوجود، جرمن اتحادی حکومت
جولائی
سائنو ویک کی 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئیں
🗓️ 23 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے سائنو ویک کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان
جون