پاکستان نے آئی ایم ایف کو جون تک کوئی منی بجٹ نہ لانے پر منا لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے آئی ایم ایف کو جو ن تک کوئی منی بجٹ نہ لانے کے حوالے سے منا لیا، آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کااظہار،میڈیا رپورٹس کے مطابق  پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سیر حاصل مذاکرات کئے، آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کئے گئے اور تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا۔

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن ہوگا۔ ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہو جائیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات طے ہے۔مذاکرات مکمل ہونے پر وفد اپنی جائزہ رپورٹ مرتب کرے گا جس کے بعد ایگزیکٹیو بورڈ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

حکومت کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کئے گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف مشن نے کہا کہ سولر پینلز، الیکٹریکل گاڑیاں امیر طبقے کی ضرورت ہیں۔آئی ایم ایف نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ سولر پینلز پر رعایتیں بھی ختم کرنے کا کہہ دیا اور معاشی نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کا کہاگیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے قرض کے حصول کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کوپی آئی اے سمیت دیگر سرکاری ادارے بیچنے کی یقین دہانی کروادی تھی۔نجکاری کمیشن نے آئی ایم ایف کو پی آئی اے جولائی تک بیچنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا تھا کہ حکومت فیصل آباد، اسلام آباد اور گوجرانوالہ کی پاورڈسٹری بیوشن کمپنیاں دسمبر تک بیچنا چاہتی تھی۔

پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو عملی طور پر تعطل کا شکارنجکاری پروگرام کے متعلق بتایا کہ 5 سے 7 ادارے جلد بیچنے کی کوشش کریں گے جس میں پی آئی اے، 3 مالیاتی ادارے اور3 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں شامل ہیں۔ حکومت نومبر تک زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کو بیچنے کیلئے پرامید تھی۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ حکومت زرعی ترقیاتی بینک بیچنے کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کررہا تھا۔

اسے امید ہے نومبر تک بینک فروخت ہوجائے گا۔حکام نے گذشتہ کئی مہلتیں ختم ہونے کے بعد ہاﺅس بلڈنگ فنانس کارپوریشن آئندہ ماہ بیچنے کی پھر یقین دہانی کرائی تھی۔حکام کا کہنا تھا کہ یو اے ای فرسٹ ویمن بینک کو مکمل کمرشل بینک کی حیثیت سے خریدنے میں دلچسپی رکھتا تھا اور مئی تک معاہدہ ہونے کا امکان تھا۔ تاہم یو اے ای اسے کھلی بولی کی بجائے حکومتوں کے درمیان معاہدے کے تحت خریدنا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے جولائی تک بیچنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مشہور خبریں۔

ڈان میڈیا گروپ کو سرکاری اشتہارات کی بندش پر ایچ آر سی پی کا شدید اظہار تشویش

?️ 16 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی

پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن

صیہونی حکومت کے حق میں سعودی اور امارات کی حرکتیں بے نقاب

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کی حمایت میں صیہونی عبوری حکومت کے خلاف

رازگیر گیس فیلڈ سے گیس فروخت کرنے کا معاملہ، پیٹرولیم ڈویژن سے وضاحت طلب

?️ 20 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آفس اور خیبرپختونخوا حکومت نے پیٹرولیم

صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں مسجد کی توہین

?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کے وزیر اوقاف اور مذہبی امور نے مغربی کنارے

دمشق اور تل ابیب کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط کی تاریخ کا اعلان 

?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: صہیونیستی حکومت شام کے ساتھ ایک سیکورٹی معاہدے پر پہنچنے

امریکی ڈرون حملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردِعمل

?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری کارروائی

اگر ہم خود آئینی مقدمے کا فیصلہ کردیتے ہیں تو ہمیں کون روکنے والا ہے، جسٹس منصور

?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے