?️
اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر پر بھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا اور کہا پاکستان پرالزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔ اس حوالے سے دفتر وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی سیاستدان مسائل سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے الزام تراشی کرتے ہیں،بی جے پی،آر ایس ایس کے سیاستدان مقبوضہ کشمیر پر توجہ دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آزادجموں وکشمیرپر بی جے پی کے وزیر کا اشتعال انگیزبیان مستردکرتے ہیں ، اندرونی سیاست میں پاکستان پر الزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان مسائل سےعوامی توجہ ہٹانے کیلئے الزام تراشی کرتے ہیں، بی جےپی،آرایس ایس کے سیاستدان مقبوضہ کشمیرپر توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ کئی دہائیوں کے بھارتی جبر اور بی جے پی آر ایس ایس کے زیر انتظام 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے باوجود کشمیریوں کا بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کا عزم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں داخل ہونے والوں مسافروں کی پالیسیوں میں تبدیلی
?️ 10 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کی
مئی
ہم مذاکرات میں اپنی تمام سابقہ شرائط پر پابند ہیں: فلسطینی مزاحمت
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے ترجمان محمد الحاج موسیٰ
اکتوبر
محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا
?️ 22 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا
مئی
غزہ میں بھوک اور نسل کشی, مغرب کی حمایت سے عربوں کی خاموشی اور ذلت تک
?️ 28 جولائی 2025غزہ میں بھوک اور نسل کشی, مغرب کی حمایت سے عربوں کی
جولائی
کیا چین امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکے گا ؟
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ نے آج منگل کو 29 اپریل کو
اپریل
غزہ کی حمایت میں استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت
جون
جنگ بندی کے منصوبے پر حماس کا نیا ردعمل
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے آج جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ
جولائی
صیہونیوں کی اپنی کانامیوں کو غزہ سے لبنان منتقل کرنے کی کوشش
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض حکومت غزہ سے لے کر لبنان تک اپنی
ستمبر