?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایک دن میں 85 اموات ہوئیں اور 4 ہزار553کورونا کیسز سامنے آئے۔ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔10 لاکھ 22 ہزار 847 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 553 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 85 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 413 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 320 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 411 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 244 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 476 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 22 ہزار 847 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 466 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار 249 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کُل 4 کروڑ 78 لاکھ 2 ہزار 106 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 25 ہزار 570 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 742 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 85 ہزار 258 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 666 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 964 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 859 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 97 ہزار 542 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 856 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 14 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 338 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 31 ہزار 294 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 688 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 769 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 171 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر روسی وزیر خارجہ کا رد عمل
?️ 9 اکتوبر 2025حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر روسی وزیر خارجہ کا
اکتوبر
ریاض میں صدارتی کونسل کی تشکیل ہادی کے خلاف ایک بھرپور بغاوت
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: یمنی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک العجری نے آل سعود
اپریل
لاہور میں دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنا دیا
?️ 8 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ
اگست
وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی
مئی
عمران خان کی نااہلی کےخلاف لارجر بینچ بنانے کی سفارش چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال
?️ 11 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران
نومبر
داعش کے احیاء کے لیے نئی امریکی حکمت عملی
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:دہشت گردانہ کارروائیوں کے سلسلے میں داعش کی حکمت عملی میں
مئی
مقبوضہ فلسطین میں توانائی کا بحران؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل بجلی کے شدید
اکتوبر
شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس
?️ 4 اگست 2022ملتان: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ
اگست