?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایک دن کے دوران سب سے زیادہ ویکسی نیشن کا ریکارڈ قائم۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔اس مہم کا ہدف تمام شہریوں تک رسائی حاصل کرنا ہے تاکہ کورونا وبا سے متعلقہ تمام پابندیوں کو خاتمہ ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک دن کے دوران پاکستان نے زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ معاون خصوصی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔
اس سے قبل گزشتہ روز سامنے آنے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے صرف 3 روز میں کورونا ویکسین کی 50 لاکھ ڈوزز لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمرنے کہا کہ پاکستان نے محض تین روز کے دوران کرونا ویکسینز کے 50 لاکھ سے زائد ٹیکے لگا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مسلسل 3 روز کے دوران یومیہ ویکیسن کی ریکارڈ تعداد میں ٹیکے لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی ڈیزائن کردہ ملک بھر میں جاری موبائل ویکسی نیشن مہم پر تمام صوبوں کی مدد سے عمل در آمد کیا جارہا ہے اور یہ مہم شاندار نتائج دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہم کا ہدف تمام شہریوں تک رسائی حاصل کرنا ہے تاکہ ہم آخر کار کورونا وبا سے متعلقہ تمام پابندیوں کو ختم کر سکیں۔
دوسری جانب سے منگل کو این سی او سی کی جانب سے جاری کورونا اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کی لہر کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ تین چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 799 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار 103، سندھ میں 5 لاکھ 53 ہزار 112، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 4 ہزار 84، بلوچستان میں 34 ہزار 853، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 987 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 826 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 54 لاکھ 75 ہزار 293 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 327 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 49 ہزار 189 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 668 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 37 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 267، سندھ میں 7 ہزار 906، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 65، اسلام آباد میں 990، بلوچستان میں 372، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 764 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


مشہور خبریں۔
پلوامہ حملے پر ستیہ پال کے انکشافات نے پاکستانی مؤقف کی ایک بارپھر تصدیق کردی، ترجمان دفترخارجہ
?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت
اپریل
صارفین کیلئے اب ڈیسک ٹاپ سے واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کرنا ہوا ممکن
?️ 5 مارچ 2021 سان فرانسسكو {سچ خبریں} واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولیت
مارچ
پاکستان میں تین ملکی ٹی 20 سیریز کا کامیاب انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعظم
?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
نومبر
نیتن یاہو غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کے منصوبے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن
اگست
جہانگیر ترین اور ان کی ساتھیوں کی حکومت کو وارننگ
?️ 17 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) تحریک انصاف کے ناراض راہنما جہانگیر ترین پی ٹی آئی
اپریل
گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی ملنے کا امکان
?️ 29 جنوری 2023مکران: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مکران ڈویژن کے ساحلی ضلع گوادر
جنوری
فوجی افسران کےخلاف ٹوئٹ: سینیٹر اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی
نومبر
خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا پھر امکان ہے
?️ 24 اگست 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) جب خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات کامران بنگش
اگست