?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست کے فیصلے پر کبھی عمل ہی نہیں ہوا، چین نے ریاست مدینہ کی طرز پر اقدامات کئے،ہمیں یہ کامیاب پاکستان پروگرام 74سال پہلے شروع کرنا چاہیے تھا، اس وقت ہم نے بہت بڑی غلطی کی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچا پہلے پیسہ اکٹھا کرتے پھر ملک خوشحال ہوگا یہ غلط فیصلہ تھا، ریاست مدینہ دنیا کی تاریخ کا سب سے کامیاب ماڈل تھا، ریاست مدینہ کی تاریخ حقائق پر مبنی ہے چین نے دراصل اپنے لوگوں کو اٹھانے کیلئے ریاست مدینہ کی طرز پر اقدامات کئے۔
انہوں نے کہا کہ جس قوم میں انسانیت،انصاف ہوتاہےاللہ کی برکت آتی ہے، پاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست کے فیصلے پر کبھی عمل ہی نہیں ہوا، یہ بدقسمتی ہے کہ چھوٹے سے طبقے کو تعلیم اور نوکریاں دیں باقی اوپر نہیں آسکتے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چین اور بھارت کی آبادی ایک طرح ہے35سال پہلے معاشی طور پر برابر تھے، آج چین اوپر چلا گیا اوربھارت پیچھے رہ گیا، چین نے دراصل لوگوں کو اٹھانے کیلئے ریاست مدینہ کی طرز پر اقدامات کئے، پاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست کے فیصلے پر کبھی عمل ہی نہیں ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ شفقت محمود کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے پہلی بار ایک نصاب تعلیم بنایا ہے، اس سے پہلے کبھی کسی نے ملک میں ایک قوم کے لئے ایک نصاب کی کوشش نہیں کی


مشہور خبریں۔
سندھ میں رات 8 بجے کے بعد ہو گا سخت کرفیو
?️ 24 مئی 2021سندھ (سچ خبریں) حکومتِ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ
مئی
لبنانی مزاحمت مکمل طور پر تیار ہے: حزب اللہ
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ فورسز کے جنگی اطلاعاتی مرکز کے مطابق اس گروپ
نومبر
بائیڈن ناکارہ اور اسلام مخالف ہے: مہاتیر محمد
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: مہاتیر محمد، جو دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیر اعظم
اگست
حشد الشعبی و مرجعیت کے ہوتے ہوئے یہ تقسیم ممکن نہیں: عراقی نمائندہ
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے رکن
مئی
امریکہ اور اسرائیل غزہ کے ساتھ کیا کھیل کھلینے والے ہیں؟
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک باخبر ذریعہ نے غزہ کے بے دفاع لوگوں کے
اکتوبر
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی
جولائی
پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، امریکی قونصل جنرل
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل نے کہا ہے
اکتوبر
پاکستان کا یورپی پارلیمنٹ توہین مذہب قرار داد پر مایوسی کا اظہار کیا
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ میں توہین مذہب کے حوالے
مئی