🗓️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے 22 رکنی کابینہ کے حلف کے لیے کل ساڑھے 11 بجے کا وقت طے کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ پی ٹی آئی کی طرح ملک میں آئینی بحران نہیں پیدا کرے گی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پنجاب کابینہ کے وزرا سے کل حلف لیں گے، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے نومنتخب کابینہ کے حلف کی سمری گورنر ہاوس کو بھجوا دی تھی۔
گورنر پنجاب کے آج جنوبی پنجاب ہونے کے باعث نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔پنجاب حکومت کے 22 رکنی کابینہ کے حلف کے لیے کل ساڑھے 11بجے کا وقت طے ہوا ہے۔خیال رہے کہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب کی 21رکنی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وہ صدر مملکت عارف علوی اور سابق گورنر عمرسرفراز چیمہ کی طرح رویہ اختیار نہیں کریں گے۔
گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کیلئے حکومت کی جانب سے سمری بھیجوائی گئی تھی،سمری کیلئے تین بجے کا وقت مانگا گیا تھا۔گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے کیلئے رضامندی کردی گئی ہے ۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مختصر کابینہ اس لیے رکھی ہےکیونکہ ہم جلد الیکشن چاہتے ہیں۔ کابینہ مختصر وقت کیلئے بنائی گئی ہے۔
امید ہے کہ کل حلف برداری ہوجائے گی،سنا ہے گورنر پنجاب مان گئے ہیں، گورنرپنجاب بلیغ الرحمن نے کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے 18 رکنی پنجاب کابینہ کی منظوری دی تھی۔ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلہ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کابینہ کی تشکیل کے لیے ناموں کی منظوری دیدی ہے ۔
پہلے مرحلہ میں تحریک انصاف کے 23 اور ق لیگ کے 2 وزراء حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جن وزراء کے ناموں پر مشاورت مکمل کی گئی ہے ان میں یاسمین راشد، بشارت راجہ، محمود الرشید، مراد راس اور فیاض چوہان، زین قریشی، صمصام بخاری، غضنفر چھینہ، ہمایوں یاسر اور عنصر مجید نیازی شامل ہیں جبکہ دیگر میں جہانزیب کچھی، ہاشم ڈوگر، ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر اور ہاشم جواں بخت،راشد حفیظ، حامد یار ہراج، حسنین بہادر دریشک، میاں اسلم اقبال اور چوہدری ظہیر الدین کے علاوہ تیمور بھٹی، یاور بخاری، شہباز گل، فواد چوہدری اور فرخ حبیب کے نام بھی شامل ہیں
مشہور خبریں۔
’ویلو اسٹیشن سیزن 2‘ عاطف اسلم اور نتاشا نورانی کے گانے ریلیز
🗓️ 26 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) کوک اسٹوڈیو کی طرز کے میوزیکل شو ’ویلو اسٹیشن‘
مئی
افغانستان میں برطانوی جنگی جرائم کے نئے ثبوت
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: بی بی سی کے تفتیشی یونٹ نے اطلاع دی
جولائی
جنرل فیض حمید ے دورہ کابل کی تفصیلات سامنے آگی ہیں
🗓️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ترجمان
ستمبر
روس کی فوجی طاقت کو بحال کرنے میں 10 سال لگیں گے: یوکرین
🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے وزیر دفاع الیگزینڈر رزنیکوف نے جمعہ کی رات
دسمبر
خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، اسپیکر صوبائی اسمبلی سے جواب طلب
🗓️ 26 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں
مارچ
طالبان کو تسلیم کرنے میں کسی کو جلدی نہیں : ماسکو
🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے
اکتوبر
بلوچستان: کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، 2 افسر شہید
🗓️ 10 فروری 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی
فروری
یمن میں ایک اور ہیروشیما
🗓️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:یمن پر حملے کے آغاز کے بعد سےاب تک سعودی اتحاد
جولائی