?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کررہا ہے امید کرتے ہیں کہ نئے سیٹ اپ میں پاکستان کو نشانہ بنانے والوں کی بیخ کنی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی حکومت سے بھی تقاضا کرتے تھے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں کا نوٹس لیں، وہ ہماری بات سنتے تھے مگر عمل نہیں کرتے تھے، بدقسمتی سے بھارتی ایجنسی را اور این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ تھا جو پاکستان کو مسلسل دباؤ میں رکھنےکے لیے تھا۔
البتہ امید کرتے ہیں کہ نئے سیٹ اپ میں پاکستان کو نشانہ بنانے والوں کی بیخ کنی کی جائے گی۔نئے سیٹ اپ میں سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کررہا ہے، توقع کرتے ہیں وہ ہماری بات پر توجہ دیں گے اور وہ لوگ جو پاکستان کو نشانہ بناتے آئے ہیں وہ ان کی بیخ کنی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاور شیئرنگ کا فیصلہ افغانوں کا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ کرنا ہے، یہی قیادت کی آزمائش ہے کہ ان نازک لمحات میں وہ ایک بڑے مقصد کے لیے کتنا لچک دار رویہ اپناتے ہیں جب کہ پاکستان مشورہ دے سکتا ہے ہم نیک نیتی سے ان کی بھلائی میں مشورہ دیتے ہیں اب فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فغانستان میں مختلف نسلی گروپ ہیں انہیں احساس شمولیت دلوایا جائے، ایک عبوری سیٹ اپ بن جائے جو دنیا کو قابل قبول ہو اور اس پر افغان عوام کو بھی اعتماد ہو۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات ہے کہ گفت و شنید کا آغاز ہوا ، اللہ کا کرم ہے کہ کابل کے ٹیک اوور میں خون خرابہ نہیں ہوا، یہ مثبت چیزیں ہیں، طالبان کی لیڈر شپ اور دیگر افراد کی گفت و شنید ہورہی ہے، میری شمالی اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی وہ بھی جامع سیٹ اپ کے حامی تھے، اب اس کی تفصیلات انہیں طے کرنا ہیں۔
افغانستان کی جیلوں میں موجود لوگوں سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں جیل میں کئی خطرناک لوگ بھی تھے جو آزاد ہوگئے ہیں اور وہ کوئی کارروائی کرسکتے ہیں، اس کا خطرہ موجود ہے، اس کے بہت خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں، یہ چیلنجز ہمارے سر پر منڈلا رہے ہیں، ہم اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کررہے ہیں کہ مثبت کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
PTI کی فتح، مخالفین کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ: وزیر جیل خانہ
?️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن
فروری
چین امریکی غنڈہ گردی کے خلاف برازیل کا حامی
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی برازیل پر عائد کردہ گمرکی
اگست
فلسطین فلسطینیوں کا ہے نہ غداروں کا:عطوان
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:جنین کے حالیہ واقعات میں بہت سے لوگ فلسطینی تنظیم مزاحمت
جولائی
2023 میں عالمی جنگ کے آغاز کے لیے پانچ ممکنہ منظرنامے
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: رابرٹ فارلی نے 1945 میں کہا تھا کہ
جنوری
نتن یاہو تاریخی شکست کی قیمت ادا کرے گا: اسرائیلی تجزیہ کار
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی تجزیہ کار "آوی اساخاروف” نے مغربی ایشیا کے معاملات پر
اپریل
چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے: امریکی جنرل
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اور قومی سلامتی کے
جنوری
آج قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک برا دن ہے: صہیونی تجزیہ کار
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: سی این این نے صہیونی تجزیہ کاروں کے حوالے سے
جولائی
بن سلمان کے بائیڈن مخالف موقف کے پس پردہ مقاصد، امریکہ کا ردعمل کیا ہو گا؟
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں سعودی ولی عہد
مارچ