?️
نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں سسٹو ڈیوائسز تقسیم کی تقریب میں معذور و نابینا افراد میں وہیل چیئرز، واکرز اور آلات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دشمن کو وہ مزہ سکھایا ہے کہ اسے دن میں تارے نظر آگئے، وہ جہاز جن کے اوپر بھارت کو بڑا غرور تھا ہماری فضائیہ نے زمین پر پٹک دیے، جو کامیابی اللہ تعالی نے پاکستانی قوم کو عطا کی ہے جس پر ہم جتنا بھی شکر ادا کریں اتنا کم ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے بتا دیا کہ جو پاکستان پر میلی نگاہ ڈالے گا، ہم اس کا گھرتک پیچھا کریں گے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ہمیں یہ بتا رہی تھی کہ پاکستان کا ستیاناس اور بیڑا غرق ہو گیا ہے، پی ٹی آئی بتا رہی تھی کہ پاکستان کی فوج اپنا کام نہیں کرسکتی۔ تحریک انصاف بتا رہی تھی کہ پاکستان کے سپہ سالار اپنے منصب کے اہل نہیں ہیں، صبح شام ان کا سوشل میڈیا ملک اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف تھا، جتنی بہادرانہ اور دلیرانہ قیادت کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظاہرہ کیا، تاریخ میں نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ 2019 میں بھی پاکستان پر بھارت نے حملہ کیا تھا، اس وقت کے وزیراعظم نے اسمبلی میں کہا کہ پھر میں کیا کروں؟ کیا میں ہندوستان پہ حملہ کر دوں؟ آج آپ کے وزیراعظم نے مسلح افواج کو یہ نہیں پوچھا کہ اب ہم کیا کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دشمن کو ایسا جواب دو کہ دشمن کو پتہ لگ جائے، بتاؤ کہ جو پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے گا پاکستان اس کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جوں جوں بھارت ہوش میں آرہا بتا رہا ہے کہ ہاں پاکستان نے ہمارے جہاز مارے ہیں، آپ سب کو یہ شاندار فتح مبارک ہو۔
مشہور خبریں۔
قرارداد کے جواب میں قرارداد
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہونے والی قرارداد کے خلاف
جون
عالمی برداری ایران، اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری کردار ادا کرے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی
جون
امریکی فوجی صنعت کا زوال شروع
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی صنعت نے فوج کے
دسمبر
اپوزیشن حکومتی سینیٹرز سے رابطہ کر رہی ہے:وزیراعظم
?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ
مارچ
افغان خواتین کے امور کے لیے امریکی نمائندہ مقرر
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:افغان نژاد امریکی سفارت کار رینا امیری کو امریکی محکمہ خارجہ
دسمبر
ایران بغیر کسی قید و شرط کے ہماری مدد کرتا ہے:حماس
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون فلسطین سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے
فروری
اسرائیلی جیلوں میں موت کی کوٹھریاں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونیستوں کے تشدد میں گزشتہ کئی ماہ
مئی
غزہ کے بھوکے لوگوں کے خلاف ابو شباب کے جرائم کی نئی تفصیلات
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس سنٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل
جون