پاکستان سمیت 8 ملکوں کا صدر ٹرمپ کی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیر مقدم

غزہ بورڈ آف پیس

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان سمیت 8 اسلامی ملکوں کا غزہ بورڈ آف پیس پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

پاکستان، مصر، اردن، امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، صدر ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیر مقدم کیا، وزرائے خارجہ نے کہا کہ ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے کہ بورڈ آف پیس میں شامل ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان نےغزہ میں پائیدار امن کے لئے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے جبکہ وزارتِ خارجہ نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا، بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لئے عملی اقدامات کرنا ہے۔

اِسی طرح پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے، پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپورحمایت کا اعادہ بھی کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا تھا کہ پاکستان آزاد، خودمختارفلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، پاکستان کامؤقف ہےکہ1967سےقبل کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

یاد رہے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں، جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران اور امریکہ ایک جامع معاہدے کے قریب؛ سی این این کا دعویٰ

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:سی این این کے مطابق، ایران اور امریکہ اگلے دور کی

صنعا: غزہ کے خلاف نسل کشی میں ٹرمپ کا براہ راست کردار ہے

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ عبدالواحد ابو راس نے غزہ

مقتدرہ پر بہت زیادہ دباؤ ہے عمران خان مزید ڈیڑھ مہینہ جیل میں رہ سکتے ہیں

?️ 27 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ

مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنے کا خواب صرف ایک وہم ہے:مصر

?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت

عدالت نے لیبیا کے سابق آمر قذافی کے بیٹے کو انتخابات میں امید دلائی

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے بوابہ افریقہ الاخباریہ نیوز ویب

علاقے کے میڈیا میں شہید رئیسی کی نماز جنازہ کی وسیع کوریج

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، اور ان کے ہمراہ

کبھی کبھی لگتا ہے کہ شادی  ساس کیساتھ ہوئی: کاجول

?️ 20 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن نے اپنی ساس

این اے75 کے انتخابی نتائج جاری کرنے کے متعلق آج ہوگا کوئی فیصلہ

?️ 23 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی )صوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے