?️
سچ خبریں:پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحدی اور عدم تحفظ کے عوامل کے خلاف جنگ کے باعث کشیدگی نیز اس ملک میں دہشت گردانہ حملوں میں غیرمعمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے، اسلام آباد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کے موثر تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشاورت کرنے کا سوچ رہا ہے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم نے دہشت گردی سے مقابلے کے مقصد سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ایک نئے اتفاق رائے کے لیے حکومتی فیصلے کا اعلان کیا۔ پاکستان دہشت گردی کے خطرے کو روکنے کے لیے خاص طور پر پاکستان تحریک طالبان گروپ کے حملوں سے پیدا ہونے والے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کا منتظر ہے۔
اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی فیصل کریم نے اسلام آباد میں میڈیا کے ساتھ انٹرویو کے دوران اعلان کیا کہ پاکستان جلد ہی ایک وفد ایران بھیجے گا،اس پاکستانی عہدیدار نے اس حوالے سے مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا تاہم باخبر ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد دہشت گردی کے چیلنج پر قابو پانے کے لیے تہران کے تعاون کا منتظر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک وفد افغانستان بھی بھیجا گیا ہے اور طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات میں اس ملک سے کہا جائے گا کہ وہ افغانستان سے پڑوسی ممالک میں دہشت گردانہ حملوں کو روکنے میں تعاون کرے۔
پاکستان میں باخبر حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے پشاور کی ایک مسجد پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے، جس میں کم از کم ایک سو افراد کی جانیں گئیں، نے اسلام آباد کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے لیے اپنے پڑوسیوں سے رابطہ کرنے کے لیے ایک نیا قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مسجد میں نمازیوں پر ہونے والے خودکش دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف قرار دیا اور اس واقعے میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے حال ہی میں ایک بیان میں اپنے پڑوسی ملک میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ درد ہے اور دونوں پڑوسی اس مذموم رجحان کا شکار ہیں۔


مشہور خبریں۔
پوٹن اور زیلنسکی کی ترکی میں ملاقات کا امکان
?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: روسی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل
غزہ میں تعلیمی نظام کی تباہی سے ایک گمشدہ نسل کا خطرہ؛ یونیسف کا انتباہ
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:یونیسف کے علاقائی ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی بمباری
اکتوبر
تل ابیب کے لیے امریکی حمایت کا سلسلہ جاری
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار الاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی جنگ
دسمبر
عراقی آئین امریکہ کی مرضی کے مطابق بنا ہوا ہے: ایاد علاوی
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: عراق کے سابق وزیر اعظم ایاد علاوی نے عراق میں
اپریل
عراق میں نیا امریکی کھیل
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بغداد حکومت اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا تیسرا دور
اپریل
گلوکار ابرار الحق کا اچھے وقت میں دوبارہ سیاست میں آنے کا عندیہ
?️ 17 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اچھے وقت میں
دسمبر
غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے: جرمنی
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: جرمن وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کرسچن واگنر نے جمعے
دسمبر
صہیونی اخبار: اسرائیلی فوج غزہ کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار نے کہا ہے کہ حکومت کی فوج غزہ
جولائی