پاکستان جانتا ہے کہ کون اس کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کی پی پی چیئرمین کو للکار، تمہارے سوالوں کا جواب دوں گاستانی وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران بہت جامع نشستیں ہوئیں، پاکستان کو بھی معلوم ہےکون اس کے ساتھ کھڑا رہتا ہے اور  چین بھی جانتا ہےکہ اس خطےمیں کون اس کادوست ہے۔ وزیراعظم کی چین کی بڑی سرکاری و نجی کمپنیوں کے سربراہان ، تھنک ٹینکس کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں، ہم نےاسٹریٹیجک معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی اور خطے کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کے دورہ چین اور اس کے ثمرات کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دورہ کےاختتام پر مشترکہ اعلامیہ دورہ چین کی کامیابی کا مظہر ہے ، مجموعی طورپریہ ایک انتہائی مفیداوربروقت دورہ تھا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران بہت جامع نشستیں ہوئیں، چینی صدر کےساتھ ہونیوالی ملاقات انتہائی جامع نوعیت کی تھی، چین جانتاہےکہ اس خطےمیں کون اس کادوست ہے اور پاکستان کو بھی معلوم ہےکون اس کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں افغانستان کے حوالے سے گفتگوہوئی، افغانستان کے حوالے سے چین کےساتھ ہماری مشاورت رہی ہے اور رہے گی، طے پایا ہے مارچ کے آخر میں افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کا اجلاس بیجنگ میں بلایا جائے گا، اس اجلاس میں افغان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ بھی مدعو کیے جائیں گے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مل بیٹھ کرآئندہ کی حکمت عملی طےکریں گے، اسپائیلرز سی پیک کوآگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھ سکتے، امن دشمن قوتوں نے سی پیک منصوبوں پرکام کرنے والے انجینئرزکونشانہ بنایا، پہلے بھی رکاوٹیں آئیں مگرہم نے ان کا مقابلہ کیا، یہ اسپائیلرز اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک خطے کی ترقی کیلئےسی پیک کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہیں، چاہتے ہیں کہ چین کی منڈیوں تک ہماری زرعی اجناس کی رسائی بڑھے، ہماری خواہش ہے کہ چین ہم سے سرپلس زرعی اجناس خریدے۔

بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کوبےنقاب کرنےکیلئے ”ڈوزئیر” عالمی برادری کےسامنےرکھا، عالمی برادری کو شواہد کی روشنی میں ہندوستان کے مذموم عزائم کا نوٹس لینا چاہیے، بی جے پی سرکارکی منفی پالیسیاں ہندوستان کےاپنےمفاد میں بھی نہیں۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ایک بہت بڑا طبقہ بی جے پی کی سوچ کے برعکس سوچ رہاہے، وہ سمجھتا ہے کہ بی جے پی سرکار نے ہمیں بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔

روس سے تعلقات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، روسی وزیر خارجہ سے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔انھوں نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے، وزیراعظم عمران خان انشا اللہ اسی ماہ ماسکو جائیں گے، روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بھی ایک خوشگوار تبدیلی آ رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی کی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ کا عراق کے کردستان کا دورہ

🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: عراق کے کردستان ریجن کا دورہ کرنے والے ترک انٹیلی

فلسطین فلسطینیوں کا ہے نہ غداروں کا:عطوان

🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:جنین کے حالیہ واقعات میں بہت سے لوگ فلسطینی تنظیم  مزاحمت

افریقہ پر اتنا دباو کیوں؟

🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:کریملن نے منگل کو اعلان کیا کہ مغربی ممالک، خاص طور

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ میں بھی امریکہ کا ہاتھ

🗓️ 5 اگست 2021سچ خبریں:جہاں ایک طرف ترکی کے جنگلوں میں جان بوجھ کر آگ

بائیڈن کا ایک بار پھر چیک اپ، وجہ؟

🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر نے کہا کہ وہ آج بدھ

امریکہ اس ماہ سلامتی کونسل کا صدر

🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت اس ماہ (دسمبر) امریکہ

جانی اور مالی قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کا خاتمہ ہوا: اسد قیصر

🗓️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہا ہے کہ

پاکستان اسٹیل ملز نے مالی سال 2022 کے دوران 7.45 ارب روپے منافع کمالیا

🗓️ 2 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز نے جون 2015 سے بند ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے