?️
اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ انہوں نے بحیثیت قائم مقام اسپیکر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 اراکین کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ارکان کے استعفے بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصول ہوئے تھے۔قاسم سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے رولز اور ضابطے کے تحت منظور کیے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے بھی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کر لیے ہیں اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔
بعد ازاں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘اپنے 123 اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جن کے استعفے اسپیکر قاسم سوری نے منظور کر لیے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘خود مختار پاکستان اور کریمنلز، سزایافتہ اور ضمانت پر موجود افراد کو حکومت میں لانے کے لیے امریکا کی شروع کی گئی حکومتی تبدیلی کے خلاف ان کا عزم قابل تحسین ہے’۔
جن اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق نہ ہوسکی ان میں این اے-12 سے منتخب پرنس محمد نواز اور این اے-47 سے منتخب جواد حسین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کے دوران پی ٹی آئی کے وزیراعظم کے امیدوار شاہ محمود قریشی نے استعفوں کا اعلان کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ اپنا اثر و رسوخ کھو چکا ہے؟
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:امریکی ہل میگزین نے مغربی ایشیائی خطے میں نئی تبدیلیوں کے
اگست
صہیونی اب بھی 7 اکتوبر کے آپریشن کے ڈیزائنرز کی تلاش
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر کے آپریشن میں صیہونی حکومت
دسمبر
ایشوریا رائے اوربیٹی شویتا میں کوئی فرق نہیں: امیتابھ بچن
?️ 17 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی مشہور اور معروف اوراداکاری کے سفرمیں کئی بڑے ایوارڈ
مارچ
ہمیں نہیں معلوم کہ سویڈن اور فن لینڈ کب نیٹو میں شامل ہوں گے: امریکہ
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: امریکہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس بات کی تصدیق
جون
شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈی والوں کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے
?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے
اگست
سندھ نے 2 سال میں 16 سو ارب کہاں لگائے
?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا
جون
کیا عراق میں ہر امریکی سفیر کا یہی کام ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:عراق کے سیاسی تجزیہ کار قاسم التمیمی نے بغداد میں امریکی
جولائی
خرطوم آزاد ہوا؛ امارات کی حمایت یافتہ فوج کی شکست
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: خرطوم پہنچنے اور صدارتی محل میں حاضری کے بعد سوڈان
مارچ