?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے باہمی تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے قومی مفادات کے لیے ناگزیر ہیں بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی اہم ہیں۔
ماسکو میں روسی فیڈریشن کونسل سے خطاب کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ میں خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ میرا پہلا دورہ روس، پاکستان اور روس کے تعلقات کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی روابط کا سلسلہ طویل عرصے پر محیط ہے، یقین ہے کہ ہمارے باہمی تعلقات بدلتے تقاضوں کے مطابق تابناک مستقبل کی جانب بڑھتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانا اور مشترکہ اہداف کی راہیں تلاش کرنا پاکستان کی سیاسی قیادت، بزنس کمیونٹی اور عوام کی دل کی آواز ہے، پاکستان کی کاروباری برادری نے روس کی ساتھ تعلقات بڑھانے میں زبردست دلچسپی ظاہر کی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاک۔روس دوستی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پاک۔روس دوستی گروپ سربراہی ہمارے ایک سابق وزیراعظم کو سونپی گئی ہے جو سینیٹ کے رکن بھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا سینیٹ آف پاکستان اور روسی فیڈریشن کونسل میں پاک۔روس دوستی کے پارلیمانی گروپس وجود رکھتے ہیں جن کا باہمی میل جول اور مکالمہ یقیناً دونوں ممالک کو قریب لانے میں مثبت نتائج فراہم کرے گا۔
صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ قوموں کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مؤثر سفارت کاری اور پارلیمانی روابط کاری کا نہایت اہم کردار ہوتا ہے، رواں برس پاکستان کی سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریبات میں ان موضوعات پر سیر حاصل بحث ہوئی، جس کے ایک سیشن میں پاکستان میں تعینات روسی سفیر نے بھی خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آج کی دنیا بری طرح منقسم ہے، سیاسی اور اقتصادی شعبے ایک نئے مکالمے کا تقاضا کر رہے ہیں، ایسی کوششوں کا تقاضا کرتے ہیں جو تقسیم کی لکیروں کو کم کرے اور انسانیت کو قریب لائے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی منظرنامے میں پاکستانی پارلیمنٹ اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے، نئے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک۔روس تعلقات لامحدود امکانات رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات نہ صرف پاکستان اور روس کے قومی مفادات کے لیے ناگزیر ہیں بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی اہم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کے سفارتی حل کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے اور تمام ذمہ دار ممالک سے امید رکھتا ہے کہ وہ عالمی امن کے لیے مل کر کام کریں، ہم امید کرتے ہیں کہ کشمیر اور فلسطین کے دہائیوں پرانے تنازعات کو بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعلقات کے وسیع تر امکانات پیدا ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے، گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران پاک۔روس تعلقات میں مثبت پیش رفت ہم سب کے لیے خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے 25 مئی 2023 کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے جب روس اور پاکستان کے درمیان مال بردار شپنگ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا، اس کے نتیجے میں پہلا مال بردار جہاز سینٹ پیٹرز برگ سے کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے، یہ باہمی تعاون کے بےشمار امکانات میں سے محض ایک مثال ہے۔
مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کی ای سی سی کی تجویز کو مسترد کر دیا
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی
اپریل
عراق نے غزہ جنگ روکنے پر ووٹ دینے سے کیوں انکار کیا ؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق کی وزارت خارجہ نے آج صبح اقوام متحدہ کی جنرل
اکتوبر
حماس نے نیتن یاہو کا کھیل کیا برباد
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار کے مطابق حماس نے اسرائیل کے کھیل کو
مئی
ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی رپورٹ کو حقائق کے منافی ہے
?️ 6 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ الیکشن
نومبر
صہیونی صحافی: ہم جنگ کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: ایک صیہونی صحافی نے ایران کے خلاف قابض حکومت کی
جون
کیا عالمی فوجداری عدالت مزید صیہونی حکام کے خلاف گرفتاری کے احکامات جاری کر سکتی ہے؟
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:الجزیرہ کے ماہرین قانون کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی
نومبر
ہم کسی ملک کو افغانستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان عہدیدار
?️ 18 مئی 2022طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزی نے متحدہ عرب
مئی
اس بار تل ابیب میں نفتالی بینیٹ کے خلاف مظاہرے
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: نئی اسرائیلی کابینہ کے اقتدار سنبھالنے کے پانچ ماہ سے
نومبر