پاکستان اور برطانیہ میں مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ نہیں، دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا کوئی باضابطہ معاہدہ موجود نہیں ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر دونوں ممالک انفرادی کیسز پر بات چیت کرسکتے ہیں۔

پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، مگر دونوں ممالک انفرادی کیسز پر بات چیت کر سکتے ہیں اور ایسی بات چیت پر کوئی پابندی نہیں، حوالگی کی درخواستوں پر کارروائی معمول کے مطابق جاری رہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمان کی جانب سے تحفے میں دیئے گئے جیگوار طیارے اس وقت قابلِ پرواز نہیں، ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں امریکہ کی امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے جب کہ اس وقت سینکڑوں کشمیری بھارت کی جیلوں میں غیرقانونی طور پر قید ہیں، بڈگام کی خاتون کے بیٹے کا معاملہ بھی اسی نوعیت کا دکھائی دیتا ہے، اس خاتون کی کہانی دل توڑ دینے والی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یو این کا امدادی قافلہ پاکستان کی جانب سے کلیئر ہے اب یہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ اسے اندر جانے کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں، یہ امداد اقوام متحدہ کی درخواست پر بھیجی گئی ہے جب کہ کابل میں افغان سکالرز کی قرارداد کا مسودہ ابھی پاکستان نے نہیں دیکھا تاہم دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانا ایک مثبت اشارہ ہے، پاکستان اس مسودے کا انتظار کر رہا ہے اور افغان قیادت سے تحریری ضمانت چاہتا ہے، بھارت کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

مشہور خبریں۔

جنرل فیض کے دورے کے بارے میں فواد چوہدری کا بیان سامنے آگیا

?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنرل

ہسپتالوں میں داخل 18 فیصد مریضوں کا طبی غفلت کے باعث جان کی بازی ہارنے کا انکشاف

?️ 4 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی ہسپتالوں میں داخل 18 سے 20 فیصد مریض

پاکستانی پاسپورٹ بدستور دنیا کی کمزور ترین سفری دستاویزات میں شامل

?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پاسپورٹ بدستور دنیا کی کمزور ترین سفری

عطوان: غزہ کے حکمران اس کے محافظ ہیں/مزاحمت اسرائیل اور عربوں کے جال میں نہیں آئے گی

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے یہ بیان کرتے ہوئے

190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا سزا کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع

?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور

دو سال میں پہلی بار مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا

?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مارچ میں 2 سال بعد

اسپین کے 200 ٹیکسی ڈرائیوروں کا غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: اسپین کے مشرقی علاقے بارسلونا میں 200 کے قریب ٹیکسی

مغربی کنارہ اسرائیل کے لیے مستقل ڈراؤنا خواب :صیہونی اخبار

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ذریعہ ابلاغ نے مغربی کنارے میں دھماکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے