پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات مکمل، ٹیرف معاہدے کی راہ ہموار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، دونوں وفود کے درمیان تجارتی ٹیرف پر بات چیت طے شدہ مدت سے زیادہ وقت لے گئی تاہم بات چیت اب اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

معاملے پر قریبی نظر رکھنے والے اعلیٰ سرکاری افسر نے "دنیا نیوز” کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا میں موجود پاکستانی وفد اور امریکی تجارتی حکام کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں تجارتی ٹیرف سے متعلق مزید پیش رفت متوقع ہے، دونوں ممالک ایک وسیع تجارتی فریم ورک پر معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں جس میں کچھ بڑے فیصلوں کی ضرورت ہے، اسی لیے مزید وقت درکار ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا جو عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل کیا جا چکا ہے، اب پاکستانی وفد اس ٹیرف پر مذاکرات مکمل کر چکا ہے اور مستقل ریلیف کے امکانات روشن ہیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق پاکستان نے امریکا سے خام تیل خریدنے کا فیصلہ کر لیا، امریکا سے خام تیل کی خریداری کے امکانات روشن ہیں اور جیسے ہی تجارتی معاہدہ حتمی شکل اختیار کرے گا پاکستان اس عمل کو عملی جامہ پہنانے کی طرف بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ WTI (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) آئل مارکیٹ جو امریکا کی نمایاں خام تیل مارکیٹ ہے، برنٹ مارکیٹ سے 3 سے 4 ڈالر فی بیرل سستی ہے جو پاکستان کے لیے معاشی طور پر موزوں آپشن ہے۔

وزیر پٹرولیم نے یہ بھی بتایا کہ وزارت تجارت اس وقت امریکا سے تجارتی مذاکرات کی قیادت کر رہی ہے اور وزارت پٹرولیم بھی ان مشاورتوں میں شامل ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت جواد پال نے کی، جنہوں نے امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر اور دیگر اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں کیں، یہ مذاکرات گزشتہ ایک ماہ سے جاری تھے۔

چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد وزارت خزانہ نے اس پیشرفت کی باقاعدہ تصدیق کی تھی۔

حکام کے مطابق مذاکرات کا بنیادی محور باہمی محصولات (Reciprocal Tariffs) رہے اور یہ عالمی اقتصادی حالات کے تناظر میں پاکستان امریکا اقتصادی تعلقات کی نئی بنیاد رکھنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ سال 2024 میں پاکستان کو امریکا کے ساتھ تجارت میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا تجارتی منافع حاصل ہوا جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی روابط کا مظہر ہے۔ 

مشہور خبریں۔

وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل پنجاب میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے

?️ 15 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل بڑی تبدیلی کی

جی 7 اجلاس کے بعد چین اور انگلینڈ کے درمیان سرد تعلقات

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے این ٹی وی نے اپنے ایک مضمون میں لکھا

ٹرمپ کی دھواں دار واپسی:امریکی داخلی سیاست میں دو ماہ کے اندر متنازعہ اقدامات

?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ وائٹ ہاؤس واپسی نے امریکی داخلی

قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے:ترجمان پاک فوج

?️ 29 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے

تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعتوں کی فیصلہ کن فتح؛ فوج انگشت بہ دنداں

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:تھائی لینڈ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج اس

نواز شریف واپس انتقام لینے نہیں، ملک کو خوشحال کرنے آ رہے ہیں، شہباز شریف

?️ 4 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے

آزادی تک ایک قدم؛مأرب کی تازہ ترین صورتحال

?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے مغرب اور شمال مغرب میں یمنی

عالمی برادری سعودیوں کو مزید جرائم کرنے کی ترغیب دلارہی ہے: انصار اللہ

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے ترجمان نےجارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے