?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی افغان عبوری وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات ہوئی جس میں تجارت، ٹرانزٹ اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے، افغان نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر عبدالرحمان نظامانی نے کابل پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے لائن کی مشترکہ فزبیلٹی سٹڈی کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے، وزیر خارجہ کے ہمراہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، وزیر ریلوے اور سیکرٹری ریلوے موجود ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا حماس کی استقامت کے سامنے صیہونی حکومت پیچھے ہٹ گئی ہے؟
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قریبی میڈیا آؤٹ
اگست
صیہونیوں کا غزہ کے خلاف خودکش ڈرونز کا استعمال
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے غزہ کی پٹی کے خلاف خودکش ڈرونز
ستمبر
وزیر صحت پنجاب نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا
?️ 12 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما
جنوری
نیتن یاہو عبرانی میڈیا کے حملوں کی زد میں کیوں ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے اندر اختلافات روز بروز اس حد تک بڑھ
جنوری
ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید
?️ 27 جنوری 2021ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید
جنوری
ایران کا یونانی بحری قزاقی کا جواب
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایران نے ایتھنز بحری قزاقی کے بدلے میں خلیج فارس میں
مئی
یورپی ممالک جمہوریت کے نام پر دہشتگروں کی حمایت کرتے ہیں: ترک صدر
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:ترک صدر نے شام کے مزید علاقوں میں فوجی آپریشن کو
جون
دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،پاکستان نے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا
?️ 6 مئی 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو سختی
مئی