پاکستان اور ازبکستان کا ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پر اتفاق

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ازبکستان نے ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پر اتفاق کرلیا، اس پیشرفت کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، یہ پیشرفت خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے معاشی کردار اور عالمی اقتصادی انضمام کی واضح عکاس ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ دو سال کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھا کر 2 بلین ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ قیادت کی سطح پر باہمی معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، ملاقات کے دوران پاک ازبک تجارت میں سہولت پیدا کرنے کے لیے کسٹمز ہم آہنگی، ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور ریئل ٹائم ڈیٹا ایکسچینج جیسے اقدامات پر خصوصی زور دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ان اقدامات سے تجارتی لاگت میں کمی، تیز رفتار کلیئرنس اور کاروباری ماحول میں بہتری متوقع ہے، ازبکستان کی جانب سے ٹیکسٹائل، لیدر، فارماسیوٹیکل اور سرجیکل آلات کے شعبوں کو مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے ترجیحی شعبے قرار دیا گیا، ان شعبوں میں تعاون سے نہ صرف صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع سے پاکستان کے تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوگا اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا، جس کے نتیجے میں معیشت تیزی سے ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہو سکے گی، ایس آئی ایف سی کا کردار اس پورے عمل میں کلیدی رہا، جو پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، تجارت اور سٹریٹجک اقتصادی شراکت داریوں کے فروغ کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔

مشہور خبریں۔

ویانا مذاکرات پر ٹرمپ کی میراث کا وزن

?️ 18 جون 2022سچ خبریں:   نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

روس کا پاکستان سے چاول کی درآمد پر پابندی لگانے کا انتباہ

?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) روس نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ

غزہ کے ہسپتالوں کی صورتحال؛اقوام متحدہ کی زبانی

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے

اشیاء خوردنی کی قیمتوں اچانک بڑا اضافہ

?️ 7 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) دودھ، دہی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں ایک ساتھ

پاکستان: بھارت پر جوابی حملے ڈیٹرنس کے اصول پر مبنی تھ

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستان کے ساتھ جنگ ​​بندی کے

کورونا وائرس: مزید 114 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا اگر جائزہ لیا

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائیں:ڈی ایف پی

?️ 23 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک

بشریٰ بی بی، گنڈاپور اور عمر ایوب مانسہرہ پہنچ گئے، پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کیلئے اٹک پل پھر بند

?️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے