🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کے شیڈول میں ردوبدل کر دیا گیا ہے لیکن واشنگٹن میں موجود سرکاری ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذاکرات نومبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کیے گئے ہیں جوکہ گزشتہ ہفتے شروع ہونے تھے۔
ان اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کو ایڈجسٹ کرنے کا وعدہ پورا کرنے اور رواں برس بحال ہونے والے قرض پروگرام کے معاہدے کے تحت درکار دیگر اقدامات کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔
لیکن سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر عالمی بینک کی رپورٹ کے اجرا کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول دوبارہ ترتیب دے دیا گیا تھا۔
نقصانات اور ضروریات کا تخمینہ یہ مطالبہ کرتا ہے کہ بحالی کے اقدامات میں مستحقین کو پہلے ترجیح دی جائے اور شفافیت کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پائیدار حکمت عملی طے کی جائے۔
اندازے کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب کُل 14 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے اور اقتصادی نقصانات کا کُل تخمینہ تقریباً 15 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اختلافات کی وجہ سے مذاکرات ملتوی ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ذرائع نے نشاندہی کی کہ گزشتہ ماہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کی پالیسیوں کو سراہا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کے حوالے سے آنکارا کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی: ترکی وزیر خارجہ
🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں: چاوش اوغلو نے آج TRT کو بتایا کہ تل ابیب
فروری
کیا امریکہ کو عراق سے جانا ہو گا؟
🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون دھڑے کے رکن نے کہا کہ
جنوری
لبنان کے دہشگردانہ حملوں کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا اہم بیان
🗓️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ حالیہ
ستمبر
نہ صرف شام بلکہ پورے خطے میں نیا دور شروع ہو چکا ہے!:ترک صدر
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے تحریر الشام کے سربراہ
فروری
نیب ترمیم کیس: ’آئین میں عدلیہ کو قانون کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں دیا گیا‘
🗓️ 11 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں
جنوری
صادق خان کا لندن کی مساجد میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ
🗓️ 15 اگست 2024سچ خبریں: لندن کے میئر نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر
اگست
روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا
🗓️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر
اگست
جرمنی میں گیس کی قلت
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:جرمن حکام کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ
مارچ