?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے، آج انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید ایک روپے 8 پیسے کم ہو گئی۔
فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں تقریباً ایک بجے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تجارت 279 روپے 43 پیسے پر ہورہی تھی، جو گزشتہ روز 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر تقریباً 12 بجے ایک روپیہ کم ہو کر جولائی کے بعد پہلی بار اس کی قدر 280 روپے سے نیچے آگئی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب غیرملکی کرنسی کے غیرقانونی انخلا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا کہ ’نمایاں بہتری کی وجہ مقامی قوانین پر سخت عملدرآمد ہے، جن پر اسمگلرز، کرنسی کے سرمایہ کار وغیرہ عمل نہیں کررہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ صورتحال مستحکم رہے گی؟ یہ آئی ایم ایف کی جانب سے نومبر میں شیڈول قرض پروگرام کے جائزے اور اس بات پر منحصر ہے کہ پاکستان اپنے کم زرمبادلہ کے ذخائر کو کیسے بڑھانے میں کامیاب ہوگا۔
کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن ستمبر کے دوران ترسیلات زر کو نمایاں طور پر بہتر کرنے میں ناکام ہو گیا ہے، جس کی ملک کے معاشی منیجرز اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان توقع کر رہا تھا۔
مرکزی بینک نے رپورٹ کیا کہ ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر ترسیلات زر 25 فیصد کی توقعات کے برعکس 5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
تاہم، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ترسیلات زر میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20 فیصد کمی ہوئی۔
مالیاتی شعبہ کرنسی کے غیر قانونی کاروبار اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے مثبت نتیجے کے بارے میں پُرامید تھا جبکہ بینکرز رپورٹ کر رہے تھے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زیادہ رقوم بھیجی جا رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی معیشت پر الاقصی طوفان کے تباہ کن نتائج
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی جنگ کو 120 سے زائد دن گزرنے کے ساتھ
فروری
امریکہ یوکرین رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا؛ وجہ ؟
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: پیٹ ہیگن، امریکی سیکریٹری دفاع، اس ہفتے منعقد ہونے والے
جون
وزیر اعظم نے گوہر تابش کا استعفی قبول کر لیا
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم
ستمبر
انٹرنیٹ کی بندش سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا، غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی، سیکریٹری آئی ٹی
?️ 1 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی
جنوری
انڈے کے حملے میں اب تک گرفتاری کیوں نہیں؟ طلال چوہدری نے وجہ بتادی
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا
ستمبر
صیہونی فوج میں خودکشی کی بڑھتی شرح
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا میں صیہونی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا
جون
چین کا امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کو سپرسونک میزائل بنانے پر انتباہ
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںچین نے سپرسونک میزائل بنانے میں امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے
اپریل
طالبان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز ویب سائٹ کابل ناو نے پاکستان کی اسٹریٹجیک ڈیپتھ
نومبر