?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں رواں مالی سال 24-2023 کے دوران پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے.
آج جاری کی جانے والی”سالانہ ایشین ڈویلپمنٹ آﺅٹ لک رپورٹ 2024“ میں سیاسی عدم استحکام، معاشی بحالی اور اصلاحات پاکستان کے لیے اہم چیلنجز قرار دیا گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں مہنگائی میں کمی کی توقع ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 25 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا خدشہ ہے غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں گذشتہ سال پچھلی پانچ دہائیوں سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی.
رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی زیادہ رہے گی ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی معیشت سیاسی غیر یقینی اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی سے سکڑ گئی ہے پاکستان کے لیے اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے کہا کہ ’پاکستان کی معیشت بتدریج بحالی کے آثار دکھا رہی ہے جس کی مدد فصلوں کی زیادہ پیداوار اور مینوفیکچرنگ میں بہتری ہے.
ترقی 2024 میں دوبارہ شروع ہونے اور 2025 میں مضبوط ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے لیکن پالیسی اصلاحات کا مسلسل نفاذ اس رفتار کو مضبوط کرنے اور ملک کے مالیاتی اور بیرونی بفروں کو مضبوط بنانے کے لیے بہت ضروری ہے رپورٹ کے مطابق تعمیراتی شعبے میں لاگت بڑھنے اور ٹیکس میں اضافے سے ترقی متاثر ہوئی ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کی شمولیت کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے اے ڈی بی کی رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی کہ رواں مالی سال زرعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بہتری آنے کی امید ہے.
رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کے لیے مہنگائی میں اگلے مالی سال کے دوران کمی اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں استحکام آنے کی توقع ہے جس سے مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک آ جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور شرح نمو 2.8 فیصد رہنے کی توقع کی گئی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک پر انحصار کرنا پڑے گا رپورٹ میں خطے کے دیگر ممالک کے بارے میں کہا گیا ہے کہ غذائی اشیا کی قیمتوں میں استحکام آنے اور مہنگائی کی شرح کم ہونے کی صورت میں چین شرح نمب 4.8 فیصد رہنے اور انڈیا کی شرح نمو سات فیصد رہنے کا امکان ہے.
مشہور خبریں۔
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 674 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے قومی
فروری
حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو سرحد میں گھسنے سے روکا
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
اکتوبر
زیادہ تر امریکی روس یوکرائن کشیدگی میں امریکہ کی مداخلت کے مخالف
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں
فروری
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۵
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی ایک کروڑ 85 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے
اپریل
’کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں، ان کے بیٹے اسی طرح اٹھائے جائیں تو ان کو پتا چلے‘
?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صحافی احمد نورانی کی والدہ اپنے لاپتہ بیٹوں
اپریل
فلسطین کا منفور چہرہ اور رام اللہ میں صیہونی کارندہ حسین الشیخ
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام حسین الشیخ کو اسرائیلی اور امریکی مفادات کا
اپریل
امریکہ میں خانہ جنگی کا امکان
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی انتخابات میں متعدد اخلاقی معاملات کے ساتھ 2 بزرگ
جولائی