?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کی سہولیات کیلئے سعودی وزیر حج کی خصوصی توجہ باعث مسرت ہے، سعودی حکومت ہر سال حج انتظامات میں جدت اور نئی سہولیات متعارف کرا رہی ہے، پاکستانی عازمین حج کو کھانے ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر حج 2025ء کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، سردار محمد یوسف نے پاکستانی حجاج کیلئے بہترین سہولیات پر سعودی وزیر حج سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عازمین کی سہولت کیلئے سعودی وزیر حج کی خصوصی توجہ باعث مسرت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حجاج کی سہولت کیلئے سعودی حکومت ہر سال حج انتظامات میں جدت اور نئی سہولیات متعارف کروا رہی ہے، پاکستانی عازمین حج کو کھانے، ٹرانسپورٹ اور رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، رواں سال مشاعر مقدسہ میں پاکستانی حجاج کو نزدیک ترین مکاتب فراہم کیے گئے ہیں، آئندہ حج کیلئے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا دائرہ کار پاکستان کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ وزارت حج زائرین کو ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سہولتوں کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، منیٰ اور عرفات میں پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، مشاعر مقدسہ میں بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، پاکستان سے حجاج کی بڑی تعداد آتی ہے ان کی خدمت کرنا ہمارے لئے باعث شرف ہے۔


مشہور خبریں۔
چینی ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا ویکسین بنانے والی چینی کمپنی سائینو فارم
مارچ
استنبول: نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
?️ 22 جون 2025استبول: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور
جون
روس اور انگلینڈ کے ساتھ تعلقات پر ایک نظر
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ انگلینڈ کے
نومبر
بلوچستان میں آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں۔ ترجمان پاک فوج
?️ 16 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
اگست
ایران روس اسٹریٹجک معاہدہ ؛ عالمی اثرات کے ساتھ ایک علاقائی تبدیلی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:ایران اور روس، دو اہم علاقائی اور عالمی طاقتیں، اپنے وسیع
جنوری
حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو حقیقت پسندانہ بنانے پر کام شروع کردیا
?️ 25 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی ہدایات کی روشنی میں
اکتوبر
ہم یوکرین کو 31 ابرامز ٹینک دیں گے: بائیڈن
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز ایک تقریر میں
جنوری
نواز شریف ایک بار پھر لندن روانہ
?️ 16 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں
نومبر