پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کا افغانستان ادویات بھجوانے کا فیصلہ

پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کا افغان ادویات بھجوانے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دوا ساز کمپنیوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر  افغان بھائیوں کیلئے ادویات بھجوانے کا فیصلہ کرلیا تاہم ادویات کی کھیپ افغانستان بھجوانے کی ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔ادویات کی کھیپ حکومت پاکستان کے حوالے کی جائے گی، افغانستان نے ادویات کی فراہمی کی اپیل کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغان بھائیوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی دوا ساز کمپنیوں نے افغان بھائیوں کیلئے ادویات بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی پی ایم اے 10کروڑمالیت کی ادویات رواں ماہ افغانستان بھجوائے گی اور یہ ادویات کی کھیپ حکومت پاکستان کے حوالے کرے گی، ادویات کی کھیپ افغانستان بھجوانے کی ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بخار، نزلہ زکام ، امراض قلب، شوگر، جان بچانےوالی کی ادویات افغانستان بھجوائی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان وزیر صحت کی سربراہی میں وفد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا،افغان وفد نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ادویات فراہمی کی اپیل کی تھی۔یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان نے افغان وزیرصحت کی درخواست پر افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے افغان مریضوں کی سہولت کیلئےبارڈر پر ڈاکٹرز تعینات کر دیے تھے۔

مشہور خبریں۔

شیخ رشید کو قومی ٹیم کی تاریخی فتح نہ دیکھنے پر افسوس

?️ 25 اکتوبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) اگرچہ پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹونٹی میں شکست دی

صیہونیوں کو غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے لیے ٹرمپ کے دباؤ پر تشویش

?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب کو اس بات کا

ایٹمی معاہدے کا آپ سے کوئی لینا دینا نہیں

?️ 19 مارچ 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ ترجمان نے جی سی سی ممبر ممالک کے

آپ حملے کرنا چھوڑ دیں گے تو ہمارے حملےبھی بند ہوجائیں گے:یمن کا سعودی حکام سے خطاب

?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:یمنی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ جب یمن پر سعودی

اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے:صیہونی اخبار

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی ماہر نے اسرائیل کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران

فلسطینی قوم کا کوئی وجود نہیں:انتہاپسند صیہونی وزیر

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ داخلہ ایتمار بن گویر نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی

یحییٰ السنوار کے آخری لمحات

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ابو ابراہیم تمہارا دشمن تمہیں ذلیل کرنا چاہتا تھا، اس نے

فلسطین کے مسئلے کے حل کے بغیر اسرائیل سے صلح کا سوال ہی نہیں

?️ 20 ستمبر 2025فلسطین کے مسئلے کے حل کے بغیر اسرائیل سے صلح کا سوال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے