پاکستان، ایران، ترکی کے درمیان مال بردار ٹرین کا افتتاح

پاکستان، ایران، ترکی کے درمیان مال بردار ٹرین کا افتتاح

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے  دارالحکومت اسلام آباد سے ایران کے دارالحکومت تہران اور ترکی کے دارالحکومت استنبول کے لیے مال بردار  ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا۔اس حوالے سے ریلوے وزیر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ کارگو ٹرین کے بعد مسا فر ٹرین کا آغاز بھی کریں گے ٹرین سے پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان سامان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے  میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کارگو  ٹرین کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ کارگو ٹرین کے بعد مسا فر ٹرین کا آغاز بھی کریں گے جبکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ استنبول، تہران اسلام آباد مال بردار ٹرین کے آپریشنز کی بحالی خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ ٹرین 12 دنوں میں یک طرفہ سفر مکمل کرے گی اور  اس سے پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان سامان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے  میں مدد ملے گی۔اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تہران، استنبول مال بردار ٹرین راولپنڈی، لاہور، سکھر سے ہوتے ہوئے جمعرات کو سیپ زنڈ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی، ٹرین نوشکی، دالبندین اور تفتان سے ہوتے ہوئے زاہدان جائے گی۔

مشہور خبریں۔

آزاد کشمیر میں تقریباً 43 ہزار 500 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے

?️ 23 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں)  میڈیا بریفنگ میں آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹری شکیل

وزیر اعظم آج قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے

?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے لیے

مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈمل جائیں گے: فواد چوہدری

?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نےپنجاب کے ہر خاندان کو ہر سال

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کیا ہوا؟

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت قاسم علی شاہ اور

پامسٹ نے اہلیہ کو بتایا آپ کے شوہر کا ایک اور بچہ بھی ہے، یاسر نواز

?️ 25 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز نے

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دئیے

?️ 4 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

آپریشن ایریل مغربی کنارے میں دشمن کے لیے ایک نیا پیغام 

?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں گزشتہ رات ایک بیان

نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے: فردوس عاشق

?️ 14 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ قومی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے