?️
دو شنبہ(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان ، پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، داعش اور القاعدہ افغان امن کے لیے خطرہ ہیں، افغان امن عمل کو مختلف چیلنجیز کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاجک دارالحکومت دو شنبے میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے افغان عوام کے پاس تاریخی موقع ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، امن عمل متاثر کرنے والوں کے بارے میں آگاہ کرتے رہے ہیں، افغانستان میں تشدد پرتشویش ہے، قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اہمیت کی حامل ہے، پاکستان افغانستان میں خوشحالی اور ترقی چاہتا ہے۔ ہمارے لیے افغانستان اہم پڑوسی اور ثقافتی حیثیت رکھتا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل اہم موڑ پر ہے، پاکستان نے افغان امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے کردار ادا کیا۔
داعش اور القاعدہ افغان امن کے لیے خطرہ ہیں۔ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان امن عمل سمیت افغانستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون میں آگے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے گوادر پورٹ کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے آپریشنل بنایا، سی پیک ون بیلٹ اینڈ روڈ فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔


مشہور خبریں۔
شام کے علاقے دیر الزور میں کئی راکٹ گرے
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح
اگست
کھاد فیکٹریوں کیلئے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری
?️ 25 مئی 2024اسلا م آباد: (سچ خبریں) حکومت نے کھاد فیکٹریوں کیلئےگیس پر سبسڈی ختم
مئی
صیہونیوں پوپ فرانسس سے مرنے کے بعد بدلہ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت کی وزارتِ خارجہ نے پوپ فرانسس کی وفات
اپریل
لاپتا شہری کو کل پیش نہ کیا گیا تو خفیہ اداروں کے حکام کو طلب کریں گے، جسٹس اطہر من اللہ
?️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر
ستمبر
بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر جاری، سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ بھی وائرس میں مبتلا ہوگئے
?️ 14 اپریل 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر جاری ہے
اپریل
صہیونی حکومت کے ساتھ غزہ نسل کشی کی حمایت کرنے میں آمازون کا کردار
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی ویب سائٹ "انٹرسیپٹ” نے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کرتے
اکتوبر
فرانسیسی حکومت کی حالت زار
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا نے اس ملک کی حکومت کے حالیہ بدامنی کے
اگست
سیف علی خان گھر میں کیا کرتے ہیں؟ کرینہ کپور کا انکشاف
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا
اگست