?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستانی اور افغان حکام نے سرحد پار تجارت اور پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
معاہدہ بدھ کو گمراک کے علاقے میں افغان کسٹم دفاتر میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہوا۔ پاکستانی وفد میں لیفٹیننٹ کرنل مجتبیٰ، نیشنل لاجسٹک سیل کے ریٹائرڈ کرنل ستار، اے ڈی سی رضوان اور پولیس، اینٹی نارکوٹکس فورس اور محکمہ صحت کے حکام شامل تھے جبکہ افغانستان کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل (کسٹمز) عبدالہادی، ڈپٹی ڈائریکٹر (درآمد اور برآمد) قاضی حامد اور بارڈر سیکیورٹی اور صحت کے حکام نے کی۔
شرکا نے 19 فروری کو افغان سرحدی فورسز کی جانب سے طورخم بارڈر کی ہفتہ بھر کی یکطرفہ بندش کی وجوہات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات سے باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ افغان حکام نے ایک بار پھر پاکستان کی جانب سے افغانستان سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو ہنگامی حالات میں بغیر ویزے کے اپنی سرزمین پر داخلے کی اجازت دینے سے انکار کے علاوہ تجارتی سامان لانے والے ڈرائیوروں کے ساتھ افغان کنڈکٹرز سے متعلق شکایت کی۔
افغان حکام نے افغانستان میں داخل ہونے والی پاکستانی گاڑیوں کے برابر افغان گاڑیوں اور افغان کارڈ یا پروف آف رجسٹریشن کارڈ (پی او آر) کے حامل افغان شہریوں کے داخلے کی اجازت طلب کی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ افغان حکام نے پاکستانی ہم منصبوں سے درخواست کی کہ وہ پی او آرز اور افغان کارڈز ضبط نہ کریں اور صرف انہیں پنچ کریں کیونکہ واپس آنے والے زیادہ تر افغان باشندے، جو کئی دہائیوں سے پاکستان میں مقیم تھے ان کے پاس شناختی کارڈ یا قانونی سفری دستاویزات نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان فریق نے یہ بھی اصرار کیا کہ ان کے ملک کے لوگ جن کے پاس پی او آر یا افغان کارڈ نہیں ہیں اور وہ یو این ایچ سی آر کی رضاکارانہ وطن واپسی کے پروگرام کے تحت پاکستان واپس جا رہے ہیں، انہیں خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ واپس جانے کی اجازت دی جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ افغان حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ان تمام مسائل کو باہمی طور پر حل کیا جانا چاہیے تاکہ مستقبل میں اچانک سرحد کی بندش کو روکا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے حکام بغیر ویزے کے مریضوں کے تیمارداروں اور افغان ٹرانسپورٹ کنڈکٹرز کو اجازت دینے پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔
تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی حکام نے اپنے افغان ہم منصبوں کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو اسلام آباد میں اعلیٰ حکام کے ساتھ فیصلے کے لیے اٹھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں نے چائلڈ پورٹرز کو خفیہ طور پر چینی اور سنگترے افغانستان لے جانے اور پاکستان کو سامان اسمگل کرنے سے روکنے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان فریق نے علاج کے لیے پاکستان جانے کے لیے اپنے ملک سے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا کیونکہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران طورخم بارڈر کی دو بار بندش کی وجہ سے ایسے شہریوں کی ایک بڑی تعداد شدت سے اپنی روانگی کا انتظار کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی کی کوششیں
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی
جنوری
ایران کے ساتھ سفارتی حل بہترین نتیجہ ہے: امریکی وزیر خارجہ اور یورپی ٹرائیکا
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعرات کی صبح برطانوی،
اپریل
اقوام متحدہ میں حاج قاسم کی تصویر اٹھانے والے ہاتھ پر چارلی ہیبڈو برہم
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: اس کیریچر میں آیت اللہ رئیسی کی تصویر دکھائی
ستمبر
کیا تیونسی عوام صیہونی مخالف ہیں؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کی تجارتی تنظیموں کے ترجمان نے صیہونی دشمن کے
اگست
صہیونی ریاست مغربی کنارہ نگلنے کے درپے ہے: جہاد اسلامی
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں:جہاد اسلامی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل آبادکاریوں میں تیزی
روس کی جانب سے بھیجے جانے والے سگنل نامناسب ہیں: زیلینسکی
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس
اگست
جنوبی لبنان میں صیہونیوں کی حالت زار
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت، جو یہ سمجھ رہی تھی کہ اس نے
اکتوبر
کیا عراق میں ہر امریکی سفیر کا یہی کام ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:عراق کے سیاسی تجزیہ کار قاسم التمیمی نے بغداد میں امریکی
جولائی