?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری مسئلہ کشمیر کے حل پر منحصر ہے، بھارتی وزیر داخلہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی کوئی تحریک نہیں آرہی۔
یہ بات وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کے دوران کہی اس موقع پر انہیں سیف سٹی کیمروں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی آئی جی اسلام آباد نے وزیر داخلہ کو امن و امان سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں مزید کیمرے لگانے وقت کی ضرورت ہے جبکہ امن و امان کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اب ای چالان بھیجا جائے گا جبکہ سیف سٹی کا قانون منظور کرائیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 240 اہلکاروں پر مشتمل ٹوورسٹ فورس اسلام آباد میں ہو گا ریسکیو 1122 کی 25 گاڑیوں پر 10، 12 ارب کے اخراجات ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس کی نفری میں اضافے کی سمری وزیر اعظم کو بھیجیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی بہت بڑا اقدام ہوتا ہے اور دیکھتے ہیں کل پرسوں تک کیا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں آرہی وزیر اعظم عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ آیا تھا اور ان کے ساتھ ہی جاؤں گا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارتی وزارت داخلہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بہتری مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بہتری کے لیے کوشش ضرور ہونی چاہیے جبکہ سرحدوں پر فوج کا فوج سے ہی رابطہ ہوتا ہے اور جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن نہیں ہو گا۔
مشہور خبریں۔
حج کے دوران کتنی طبی خدمات فراہم کی گئیں؟؛سعودی وزیر صحت کی زبانی
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے اعلان کیا
جون
گروپ 20ممالک مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں، سرینگر میں پوسٹر چسپاں
?️ 6 مئی 2023سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
مئی
میدان میں صرف جیالے ہیں، شیر تو گھر میں چھپا بیٹھا ہے، بلاول بھٹو
?️ 17 جنوری 2024سندھ: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
جنوری
زلزلہ اور اردگان کی سیاسی زندگی
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:ترکی میں آنے والے حالیہ زلزلے کی صورتحال کا مختلف منظرناموں
فروری
غزہ میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے مغربی ایشیائی امور کے
نومبر
ہم امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے: طالبان وزیر داخلہ
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی
مئی
صدر مملکت وزیراعظم اور آرمی چیف کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی قبضے، مقبوضہ کشمیر کی
اگست
روس کا یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر پر حملے روکنے کا حکم
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ