?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پانی کے تنازعے پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے ، پاکستان بھارتی منصوبوں پر اپنے اعتراضات اور تحفظات کو بھارت کے سامنے رکھے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعے پر اسلام آباد میں مذاکرات شروع ہوگئے، مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی انڈس واٹر کمیشن کے کمشنر مہر علی شاہ اور بھارتی وفدکی قیادت پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔ پاک بھارت مذاکرات تین دن جاری رہیں گے۔
پاکستان بھارتی منصوبوں پر اپنے اعتراضات اور تحفظات پیش کرے گا جبکہ بھارت کے ساتھ سیلابی پانی کی فراہمی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ گذشتہ روز بھارتی10 رکنی آبی ماہرین کا وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچا تھا، اس موقع پر انڈس واٹرکمشنرمہرعلی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وفدکےساتھ آبی تنازعات پرگفتگو کادورشروع ہوگا، پاکستان نےجن منصوبوں پرعتراض اٹھائےان پربات ہو گی۔
مہرعلی کا کہنا تھا کہ بھارت کوسندھ طاس معاہدےکےتحت منصوبے بنانے کی اجازت ہے، لیکن جوڈیزائن تجویزکیااس کےمطابق ہونا چاہیے، کچھ بھارتی منصوبوں پرپاکستان کواعتراضات ہیں۔ انڈس واٹرکمشنر نے کہا کہ مذکرات میں اعتراضات پرپر بھی بات ہوگی، بارشیں اورسیلابی پانی کا ڈیٹا بھی شیئر کیا جائے گا، مذاکرات کے بعد بھارتی وفد4 مارچ کوواپس روانہ ہوگا۔
یاد رہے گذشتہ سال مارچ میں پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کے وفد نے نئی دہلی میں 2روزہ مذاکرات میں حصہ لیا تھا ، 8رکنی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر پردیپ کمار سکسینہ نے کی تھی۔
واہگہ بارڈر پر انڈس واٹرکمشنر مہرعلی شاہ نے بتایا تھا کہ بھارتی سائیڈ نے ہمارے موقف کوپوری توجہ سےسنا، پرامیدہیں کہ ہرسال اب یہ میٹنگ کاسلسلہ چلتا رہے گا، میٹنگ میں بھارتی پراجیکٹ پرٹیکنیکل اعتراضات اٹھائےتھے، اعتراضات پر غور کرنے کی گارنٹی دی گئی اور بھارتی حکام نے پاکستان کے دورے کی یقین دہانی کرائی ہے


مشہور خبریں۔
غزہ کی جنگ سے اسرائیلی فوج میں قیادت کا بحران
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے رفح میں
جولائی
کراچی مسلسل دوسرے بجٹ میں نظر انداز، حکومت سندھ نے کسی نئی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کیا
?️ 15 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے
جون
شام کے خلاف صیہونی جارحیت
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے چند گھنٹوں کے
دسمبر
12ویں دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2024‘ 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہو گی
?️ 29 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ 25 سال سے کامیابی سے جاری آئیڈیاز نمائش
اکتوبر
سعودی خاتون ڈاکٹر کی قید پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو تشویش
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی 22 تنظیموں نے سعودی جیل میں قید لینا
جون
احاطہ پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی اراکین کو گرفتار کرنے پر آئی جی کی سرزنش، فوری رہا کرنے کا حکم
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ
ستمبر
روس کا تیل مہنگا ہو گیا، پاکستان کا ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیشکش پر غور
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے
ستمبر
ملک میں کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر
اگست