?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط کے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی بھی موجود تھے۔
بریفنگ کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی کو بتایاگیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دئیے گئے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے دوسرے ممالک سے ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرے گی اور نئی سفری دستاویزات کے اجرا کا عمل سخت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کئے جانے کی ہدایت پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
سینکڑوں پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے الزام میں ملک بدر کیا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کو خلیجی ممالک سے بھیجا گیا ہے۔نئی شرائط سے غیر قانونی امیگریشن کو روکنے اور غیر قانونی کام کرنے والوں کی سکریننگ میں مدد ملے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا۔
دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، اس موقع پر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے اپنے قانونی مشیر کو معزول کرنے سے گریز کیا ؛ وجہ ؟
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 14 نے نیتن یاہو کی کابینہ کے
نومبر
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے خصوصی نشست، ملکی دفاع کی اہمیت پر گفتگو
?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل
نومبر
صیہونی شہری کیوں بھاگ رہے ہیں؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مختلف ممالک سے پاسپورٹ حاصل کرنے کے
اگست
ڈیڑھ برس کے دوران ہمیں تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز ملے، وزیراعظم
?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ 15،
جولائی
قرآن کی توہین کی وجہ سے ڈنمارک کی حالت خراب
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:اس ملک میں مسلمانوں کی مقدس کتابوں کی بے حرمتی کا
اگست
فواد چوہدری کی اپوزیشن پر کڑی تنقید
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
دسمبر
وزیر اعظم نے کورونا بڑھتے کیسز کی بنا پر رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کر لیا
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے
دسمبر
برطانیہ میں اقتصادی بحران نے اہم شخصیات کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا
?️ 29 نومبر 2025برطانیہ میں اقتصادی بحران نے اہم شخصیات کو ملک چھوڑنے پر مجبور
نومبر