پارٹی ڈسِپلن کی خلاف ورزی پی ٹی آئی کے 2 سینئر رہنماؤں کو نوٹس جاری

پی ٹی آئی

?️

کوئٹہ(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کمیٹی برائے احتساب اور نظم و ضبط نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اپنے 2 سینئر رہنماؤں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے کمیٹی نے یہ نوٹسز پارٹی ڈسِپلن کی خلاف ورزی اور سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پارٹی ٹکٹ کے اجرا سے متعلق پارٹی معاملات پر میڈیا میں بات چیت کرنے پر جاری کیے گئے۔

کمیٹی چیئرمین سلیمان آفتاب نے پی ٹی آئی بلوچستان شمال مغرب کے صدر ڈاکٹر منیر احمد اور پی ٹی آئی بلوچستان شمال مشرق کے صدر حاجی نواب خان ڈمر کو علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اپنے نوٹسز میں کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ سینیٹ الیکشنز کے دوران دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کر کے پارٹی پالیسی اور قیادت کے خلاف بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں پارٹی کے امور پر بات چیت کرنا پی ٹی آئی کے آئیں اور پالیسیوں کے خلاف ہے اس لیے دونوں رہنماؤں کے خلاف کارروائی کے لیے یہ معاملہ پارٹی کی علاقائی کمیٹی کو بھیجا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ صدر ڈاکٹر منیر احمد حاجی نواب خان ڈمر نے اپنی جماعت کے دیگر اراکین کے ہمراہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے بلوچستان سے سینیٹ کی نشست کے لیے بزنس ٹائیکون عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید کی تھیپارٹی کے مقامی رہنماؤں نے بھی اس فیصلے کی مخالفت کی تھی اور مطالبہ کیا کہ عبدالقادر سے پارٹی ٹکٹ لیا جائے۔

بلوچستان کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے شدید مخالفت کے بعد پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے عبدالقادر سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔بعدازاں پی ٹی آئی نے پارٹی کے رکن سید ظہور آغا کو بلوچستان سے سینیٹ کا انتخاب لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کردیا تھا۔

تاہم کچھ پارٹی رہنماؤں نے سید ظہور آغا کو ٹکٹ دینے کی بھی مخالفت کی جس کے بعد انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ واپس لیے جانے پر عبدالقادر نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیا تھا جس کے لیے انہیں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے علاوہ پی ٹی آئی کی بھی حمایت حاصل تھی۔

انہوں نے 11 ووٹ حاصل کرکے بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے عبدالقادر نے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

مشہور خبریں۔

نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا

?️ 21 اکتوبر 2025نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ

غزہ کے لوگ عرب ممالک سے خطاب : ایران کی طرح کام کریں

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایسی حالت میں کہ جب الاقصیٰ طوفان کی لڑائی کے

اسرائیل کا چینل 12: فوجی سے لے کر یونیورسٹی کے پروفیسر تک ایران کے لیے جاسوسی کرتے ہیں

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: ایران کے لیے صیہونی جاسوسی کے پھیلاؤ کے بارے میں

ریاض سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی مرکزیت پر زور

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہی

صیہونی حکومت کے خلاف مقاومتی گروپوں کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی حکام نے المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا

ہم افغانستان کی حکومت کیساتھ تعاون کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں: بابر افتخار

?️ 27 اگست 2021  راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار

چاہتے ہیں نوجوان ملازمتیں ڈھونڈنے کے بجائے نوکریاں دینے والے بنیں، شہباز شریف

?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

امریکہ کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ امارات کو چھوڑ دے گا

?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں:  متحدہ عرب امارات یمنی افواج کے ملک پر حملوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے