?️
اسلام آباس {سچ خبریں} دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا ہے۔
پولیس نے احتجاجی ملازمین کو سیکریٹریٹ میں جانے سے روکا تاہم احتجاجی سرکاری ملازمین نے سیکریٹریٹ کے دروازے کھول دیئے جس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ شروع کر دیا۔
پولیس نے شاہراہِ دستور پر سرکاری ملازمین کو روکنے کے لیے ہاتھوں سے زنجیر بنا لی جبکہ ان پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
آنسو گیس شیلنگ کے باعث سرکاری ملازمین دوبارہ سیکریٹریٹ میں چلے گئے جس کے بعد سیکریٹریٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے۔
سرکاری ملازمین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے اور وہ شاہراہِ دستور کی جانب سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھرنے کے 10 شرکاء کو حراست میں لیا۔
پولیس نے مزید ملازمین کو سیکریٹریٹ جانے سے روک دیا، جس کی وجہ سے ملازمین کی بڑی تعداد سیکریٹریٹ کے گیٹ کے باہر رک گئی تاہم انہوں نے کچھ دیر بعد سیکریٹریٹ کے دروازے کھول دیئے اور پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے وفاقی سرکاری ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔
وفاقی سرکاری ملازمین نے آج پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس کے سلسلے میں سرکاری ملازمین احتجاج کرتے ہوئے سیکریٹریٹ بلاکس کے باہر جمع ہوئے ہیں۔
سرکاری ملازمین کے احتجاج اور دھرنے کے باعث اسلام آباد سیکریٹریٹ اور وزیرِ اعظم ہاؤس جانے والا راستہ بند ہو گیا ہے۔
تمام علاقے میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار بڑی تعداد میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
چند دنوں میں ڈالر کا ریٹ ٹھیک کر لیں گے: مشیر خزانہ
?️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی اور پیٹرول
دسمبر
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی نازک صورتحال
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی جیلوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں اور دستاویزات سے معلوم
مارچ
حالیہ جنگوں میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ عطا تارڑ
?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاک-ایران وزارت
نومبر
کورونا کی روک تھام کے لئے کل سے نئی پابندیاں عائد
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ،
ستمبر
کراچی سے کالعدم القاعدہ برصغیر اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار
?️ 11 ستمبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں
ستمبر
ایران 33 روزہ جنگ میں لبنانی مزاحمت کا سب سے بڑا حامی تھا: حزب اللہ
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے 2006 میں ہونے
جولائی
ٹرمپ وینس کی کمی کا شکار
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
جولائی
ترکی برائی کا محور
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر ڈینی ڈینن نے
نومبر