پارلیمنٹ سے منظور شدہ ایک اور بل لاپتا ہوگیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) کئی ماہ قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کیا جانا والا ایک اور بل غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز سلیم مانڈوی والا اور تاج حیدر کے دستخط کے ساتھ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی توجہ ’دی پروٹیکشن آف فیملی لائف اینڈ ویڈلاک بل 2023‘ کی عدم منظوری کی طرف مبذول کرائی گئی ہے ۔

یہ بل 27 جولائی کو قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا اور 30 جولائی 2023 کو اسے سینیٹ کو بھیجا گیا تھا۔ اس بل کو 7 اگست کو سینیٹ نے منظور کیا تھا، اس کے بعد اسے وزیر اعظم اور پھر صدر کی منظوری کے لیے ارسال کرنے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو بھیجا تھا۔ لیکن یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ نہیں بن سکا اور معلوم نہیں کہ یہ کہاں پھنس گیا۔

تازہ ترین بل کا مقصد وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے میاں بیوی سرکاری ملازمین کے ٹرانسفر، پوسٹنگ سے متعلق معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی خاندانی زندگی کا تحفظ کرنا ہے اور آئین کے آرٹیکل آئین 25، 34 اور 35 کے مطابق خاندان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرعرفان الحق صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے کے بعد غائب ہو گیا تھا۔

جون 2022 میں سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کے عدالتی اختیارات کو ختم کرکے عدلیہ اور ایگزیکٹو کو الگ کرنے کا بل منظور کیا تھا، دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد بل کو صدر عارف علوی کی منظوری کے لیے بھیجا جانا تھا لیکن یہ غائب ہو گیا۔

قومی اسمبلی سے بل کی منظوری کے چند گھنٹے بعد بل پیش کرنے والے رکن پالیمنٹ نے کہا تھا آج آئین کی ایک اہم ذمہ داری پوری ہو گئی، اب اسلام آباد انتظامیہ کے عہدیداروں کو ریمانڈ یا جیل بھیجنے کا اختیار نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عہدیدار معمولی جرائم کی روک تھام کے لیے انتظامی اختیارات کا استعمال جاری رکھیں گے لیکن عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکیں گے۔

مشہور خبریں۔

بریکس کی اقتصادی بالادستی کا آغاز

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت قومی محاذ کے

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کیلئے لائسنس جاری

?️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای

افغان کابینہ میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہیں: ترجمان دفترخارجہ

?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا

میٹا کا پرائیویسی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: میٹا (سابقہ فیس بک) نے اپنے پلیٹ فارمز جیسے فیس

آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی دکھائی ہے:رانا ثناءاللہ

?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا پر وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے

 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے

?️ 25 جولائی 2025 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے

یورپ میں خواتین کے لباس کے بارے میں ہسپانوی میڈیا کا اظہارخیال؛ حجاب کی آزادی کی ضرورت

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پائس نے لکھا ہے کہ مسلمان خواتین حجاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے