?️
(سچ خبریں)ٹی ٹی پی نے حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا جبکہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ افغانستان میں مذاکرات جاری ہیں۔
واٹس ایپ گروپ کے ذریعے میڈیا کو جاری اعلامیے کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے بتایا کہ جنگ بندی 30 مئی تک برقرار رہے گی۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسلامی امارات افغانستان کی ثالثی میں تحریک طالبان اور حکومت پاکستان کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
محمد خراسانی نے مزید کہا کہ محسود قبیلے کے 32 افراد پر مشتمل کمیٹی اور ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف قبائل کی 16 افراد پر مشتمل کمیٹی نے بھی حکومت پاکستان کے مطالبے پر تحریک طالبان پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ 13 اور 14 مئی کو مذاکرات کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں دونوں جانب سے پرزور مطالبہ کیا گیا تھا کہ کمیٹیوں سے جاری مذاکرات کی روشنی میں فائر بندی کا اعلان ہونا چاہیے، ان کے اس مطالبے پر فریقین نے اتفاق کرتے ہوئے 30 مئی تک فائر بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی امارات، ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے پشتو می کیے گئے متعدد ٹوئٹس میں بتایا کہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور جنگ بندی پر رضامندی ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی امارات افغانستان نیک نیتی سے اس عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں امید ہے کہ دونوں جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے پاکستانی وفد کے دورے کی تصدیق کی، تاہم ذرائع نے کمیٹی کے اراکین یا مذاکرات کی تفصیلات کے معاملے میں کوئی بات نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے ساتھ ایک ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی میں توسیع کرنے سے انکار کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت پہلے سے کیے گئے فیصلوں پر عمل کرنے میں ناکام رہی۔
دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو ذرائع نے غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو بتایا تھا کہ وہ عید کے دوران حکومت کے ساتھ 16 مئی تک امن مذاکرات کے لیے سیز فائر بڑھا رہے ہیں۔
ٹی ٹی پی کے 2 اہم رہنماؤں کو رہا کرکے مسلم خان اور محمود خان کو افغان طالبان کے حوالے کیے جانے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، دونوں رہنما 100 سے زائد قیدیوں کی فہرست میں بھی شامل تھے، جن کی رہائی کا اہم مطالبہ گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے پوچھنے پر تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اس معاملے پر کہا تھا کہ میرے پاس قیدیوں کی مصدقہ معلومات نہیں ہیں۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کی خارجہ پالیسی کا خلاصہ "کمزور”
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:بائیڈن نے خارجہ پالیسی کے میدان میں بار بار کمزوری، شکوک
اگست
حکوت خلوص سے کام کر رہی ہے
?️ 23 اگست 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار
اگست
غزہ میں صیہونی مظالم کا سلسلہ جاری
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے شمال میں ایک رہائشی مکان پر بمباری میں
اکتوبر
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے
مئی
کیا بڑی کمپنیاں اسرائیل میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں؟ ایک سروے
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ مقبوضہ علاقوں میں
جولائی
غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: روس نے اعلان کیا کہ غزہ میں تمام لوگوں کی
دسمبر
مقبوضہ کشمیر میں جموں کے فضائی اڈے پر ڈرون حملے، بھارت میں شدید تہلکہ مچ گیا
?️ 28 جون 2021جموں (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں کے فضائی اڈے پر مسلسل
جون
ایران اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اسرائیل خود ہی ٹوٹ رہا ہے: عبرانی میڈیا
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں داخلی مظاہروں کے جس جہت کو اپنا 12واں
مارچ