ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ پر  فوادچوہدری کی وضاحت

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ پر وضاحت دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پوری رپورٹ نہیں آئی صرف اسکور بتایا گیا ہے،  اس رپورٹ میں مالی کرپشن شامل نہیں اور رپورٹ مرتب کرنے تمام اداروں نے ریکنکنگ کو برقرار رکھاہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کابینہ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر بھی ڈسکشن کی گئی۔انہوں نے وضاحت دی کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں مالی کرپشن شامل نہیں بلکہ اسٹیٹ کیپچر اور قانون کی حکمرانی کے معاملے پر کیا گیا۔

فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل کی پوری رپورٹ نہیں آئی صرف اسکور بتایا گیا ہے، رپورٹ مرتب کرنے والے تمام اداروں نے ریکنکنگ کو برقرار رکھا، صرف اکنامک انٹیلی جنس یونٹ نے اسکور کم کیا، خود دیکھ لیں پاکستان میں اس کا سربراہ کون ہے؟

لاہور ہائیکورٹ کے راوی اربن پراجیکٹ کالعدم قرار دینے پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ نے فیصلہ کرنے میں ایک سال لگادیا، حکومت جو بھی پراجیکٹ بناتی ہے اس پر اسٹے آجاتا ہے، فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا اور کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پرآگیا۔

مشہور خبریں۔

کیا حزب اللہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ اسرائیل سے لڑ رہی ہے؟

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں آج ہونے والی زمینی جھڑپوں میں صیہونی

ہم اسرائیل کو عالمی دہشت گرد سمجھتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

?️ 18 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص

گلگت میں‌ مسافر بس پر فائرنگ، 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

?️ 25 مارچ 2021اسکردو(سچ خبریں) گلگت کے علاقے نلتر پائین میں نامعلوم افراد نے مسافر

دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدات کے دروازے کھلے ہیں:وزیر دفاع پاکستان

?️ 20 ستمبر 2025دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدات کے دروازے کھلے ہیں  وزیر دفاع

کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت کااہم فیصلہ

?️ 12 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچنے

چین کا امریکہ کو انتباہ

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر

ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کے

سابق امریکی وزیر دفاع کی پینٹاگون کے خلاف شکایت

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:ٹرمپ کے دور صدارت میں معزول کیے جانے والے سابق امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے