?️
کراچی(سچ خبریں) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم فیصلہ لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل سم بند کر دی جائیں گی۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے میں ویکسین نہ لگوائیں ان کی موبائل سم بلاک کی جائے۔
تفصلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس ضمن میں پی ٹی اے کو خط لکھیں گے، صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی اے لوگوں کو میسج کی صورت میں پیغام بھیجے کہ ویکسین لگوائیں۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے میں ویکسین نہ لگوائیں ان کی موبائل سم بلاک کی جائے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے این سی او سی کو فیصلوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ اگلے ماہ ویکسین نہ لگانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا بھی فیصلہ ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری فنانس کو اے جی سندھ سے رابطے کی بھی ہدایت کی۔
ادھر بھارتی کورونا قسم ‘ڈیلٹا’ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے دوبارہ پابندیوں کا فیصلہ کرلیا، پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ دیگر کاروباری امور سے متعلق بھی قوائد وضوابط تبدیل کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے تعلیمی ادارے بند کردیے جائیں گے تاہم صوبے بھر میں امتحانات اپنے شیڈول کے تحت ہوں گے، پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹس شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
مشی خان کی ڈیٹنگ ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر سخت تنقید
?️ 17 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے ڈیٹنگ
ستمبر
امریکی سیاسی نظام: ایک پیچیدہ ڈھانچہ؛ لیکن پوشیدہ کمزوریوں کے ساتھ
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی سیاسی نظام، جسے فڈرالی نظام، توازنِ طاقت اور دو جماعتی
اکتوبر
دشمن کا مقصد لبنان کو نگلنا ہے، مزاحمت ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے:حزب اللہ
?️ 28 اکتوبر 2025 دشمن کا مقصد لبنان کو نگلنا ہے، مزاحمت ہر چیلنج کا مقابلہ
اکتوبر
صیہونیوں کی مغرب کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد مغرب
جولائی
بین گوئر کا اسرائیلیوں کو بچانے کا دعوی
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایٹامار بین گوئر نے
جون
غزہ کی خواتین کے لئے جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی
?️ 26 اکتوبر 2025 غزہ کی خواتین کے لئے جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی جب غزہ
اکتوبر
آرمی چیف نےپولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا
?️ 4 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے
اگست
بلاول بھٹو کا دورہ تہران
?️ 14 جون 2022تہران (سچ خبریں)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول
جون