?️
کراچی (سچ خبریں) این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس میں بھی ن لیگ کو شکست کو سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو تمام تر کوششوں کے باوجود کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی طرف سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی، دوبارہ گنتی کی درخواست تین روز تک جاری رہی۔
مسلم لیگ ن، پی ایس پی اور تحریکِ انصاف، ایم کیو ایم اور 2 آزاد امیدواروں نے بھی گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کیا تھا۔ سیاسی جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود گنتی کا عمل بلا تعطل جاری رہا۔ تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
دوبارہ گنتی کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل 15ہزار656 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل نے14ہزار747 ووٹ حاصل کیے۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 909 ووٹوں سے ضمنی الیکشن جیت لیا۔ اس سے قبل 29اپریل کو ہوئی پولنگ کے دوران پیپلزپارٹی کےقادر مندوخیل 683ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔ دوبارہ گنتی کے دوران بیشتر امیدواروں کے ووٹ مسترد بھی ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ گنتی کے دوران پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل 500ووٹ ، ن لیگ مفتاح اسماعیل کے726 ووٹ، پی ایس پی کے مصطفی کمال کے499 ووٹ، کالعدم ٹی ایل پی کے457 ووٹ، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حافظ مرسلین کے 504 ووٹ، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے241ووٹ مسترد ہوئے۔ اس ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹویٹر ایپ بھی اب صارفین کے لئے آمدن کا ذریعہ
?️ 25 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر ایپ کے ذریعے بھی اب
جون
بحیرہ جاپان کے پانیوں میں روسیوں کا وسیع بحری تجربہ
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:المیادین کے مطابق روسی ذرائع نے بحیرہ جاپان کے پانیوں میں
جون
امریکہ میں یہودی اداروں کی نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی تیاری
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اطلاع دی ہے کہ
جولائی
نیتن یاہو نے اپنی پارٹی میں بھی پھوٹ ڈال دی
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی جانب سے مشیروں
جون
امریکہ کا شام میں القاعدہ کے رہنما کے قتل کا دعویٰ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکی فوج نے منگل کی صبح کہا کہ اس نے
جون
یمن کا امریکہ کو سخت جواب
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے اسرائیل کے خلاف مسلسل کارروائیوں کو
جنوری
سیاسی طور پر اپوزیشن کی شکست میں ایک اور اضافہ ہوا ہے
?️ 28 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر
جنوری
فلسطین زندہ ہے ،کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ
اپریل