?️
راولپنڈی (سچ خبریں ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اعلامیہ میں اندرونی معاملات میں مداخلت کا ذکر تھا ، خط میں استعمال کی گئی زبان اور بیرونی مداخلت پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اعلامیے میں صاف لکھا ہے پاکستان کے خلاف غیر سفارتی زبان استعمال ہوئی اس لیے امریکی سفیر کو ڈیمارچ کیا گیا ، کیوں کہ اس اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ جو بات چیت کی گئی وہ پاکستان میں مداخلت کے مترادف ہے اسی پر ڈیمارچ دیا گیا تھا اور انہی الفاظ پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کی طرف سے آرمی چیف سے کہا گیا تھا کہ ڈیڈ لاک ہے بیچ بچاؤ کروائیں ، جس کے بعد آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم ہاؤس گئے جہاں تین آپشنز پر بات ہوئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ، وزیراعظم استعفیٰ دیں یا عدم اعتماد واپس ہو ، جس پر وزیراعظم نے کہا عدم اعتماد واپس ہونے والا آپشن قبول ہے لیکن جب تیسرا آپشن اپوزیشن کے سامنے رکھا گیا تو انہوں نے کہا ہمیں یہ آپشن منظور نہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عوام کا فوج سے ایک ہی مطالبہ رہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، اب ہم نےاس کوعملی جامہ پہنایا ہے، سیاسی قائدین کو کہا تھا ہم خود کو سیاست سے دور رکھنا چاہتے ہیں، فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ہمیں ان معاملات سے باہر ہی رکھیں، آرمی چیف نے کہا کہ میں کبھی کسی کے پاس نہیں گیا تو مجھ سے باربار ملنے کیوں آتےہیں ، 9 اپریل کووزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات کی خبرجھوٹ ہے، 9اپریل کو کوئی وہاں نہیں گیا یہ واہیات خبرہے۔


مشہور خبریں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک رہنے والے
جون
پہلی پاکستانی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ رواں سال ریلیز کرنے کا اعلان
?️ 30 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ’ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم دی
مارچ
ہم انتخابات کو شفاف بنانا چاہتے ہیں
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ای وی
نومبر
یورپی یونین کے آذربائیجان کے قریب ہونے کی وجہ؟
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں یورپی یونین کی خارجہ اور سلامتی پالیسی
اپریل
ایک عراقی میڈیا آؤٹ لیٹ: کورمور گیس فیلڈ پر حملے کے پیچھے "ترکی” کا ہاتھ ہے
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: ایک سیکیورٹی ذریعے نے العہد عراق کو بتایا کہ کردستان
نومبر
انگلینڈ میں اساتذہ ایک بار پھر ہڑتال پر
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ووٹ دینے والوں میں سے تقریباً
اپریل
ٹرمپ کا انویدیا اور اے ایم ڈی کمپنی کے ساتھ وہ انوکھا معاہدہ جس سے چین کو ہوگا فائدہ
?️ 17 اگست 2025ٹرمپ کا انویدیا اور اے ایم ڈی کمپنی کے ساتھ وہ انوکھا
اگست
غزہ میں 152 صحافی مارے گئے
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے بعد سے، صہیونی فوج نے وسیع پیمانے
جون