وقت آگیا دہشتگردوں کے سرپرست اور معاونین قیمت چکائیں۔ سینئر سکیورٹی حکام

سیکیورٹی فورسز

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے دہشتگردوں کے سرپرست اور معاونین قیمت چکائیں۔

آپریشن غضب للحق کے حوالے سے سینئر سکیورٹی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا دہشتگرد گروہوں کے ساتھ؟ دہشت گردوں کی معاونت ترک کرنے کی یقین دہانی تک افغانستان میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ، پاکستان کی کارروائیوں کا دورانیہ زمینی حقائق اور افغان حکومت کے اقدامات پر منحصر ہوگا، افغان طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں کو پناہ دے کر علاقائی امن سبوتاژ کر رہی ہے، افغان طالبان حکومت بطور پراکسی ماسٹر کردار ادا کر رہی ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ افغان طالبان حکومت اپنی بگڑی مذہبی سوچ کی آڑ میں جنگی معیشت کو فروغ دے رہی ہے، ان کی قیادت کا اصل مذہب صرف پیسہ ہے، وزارت اطلاعات آپریشن غضب للحق کی پیشرفت سے مسلسل آگاہ کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے مکمل شفافیت اختیار کیے ہوئے ہیں، پاکستان دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہا ہے، یہ اہداف مسلط کی گئی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جائز دفاعی اہداف ہیں، افغان طالبان حکومت اور ان کے بھارتی سرپرست جھوٹی معلومات پھیلا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہر خبر کی تصدیق کریں، افغان طالبان کے سرکاری اکاؤنٹس قابل اعتبار نہیں، کارروائیوں سے مظلوم افغان برادریوں اور اقلیتوں کیجانب سے مثبت ردعمل ملا، ہمیں افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں،کارروائیاں خوارج اور ان کے حامیوں کے خلاف ہیں۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا افغانستان میں نظام کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں یہ افغان عوام کا اختیار ہے، افغان عوام خوش ہیں کسی نے ان ظالم جنگجو سرداروں کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت کی، ہم نے 180 سے زائد چوکیوں کو تباہ کیا ، 30 سے زائد ایسی پوسٹس پر قبضہ کیا جو اہم تھیں۔

سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ یہ وہ مقامات تھے جہاں سے دہشتگردوں کو لانچ پیڈ کے طور پر سہولت فراہم کی جا رہی تھی، پاکستان آپریشن غضب للحق کو ختم کرنے میں عجلت میں نہیں، وقت آ گیا ہے دہشتگردوں کے سرپرست اور معاونین قیمت چکائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں اندھا دھند اہداف کو نشانہ نہیں بنا رہا ،پاکستان دہشتگرد تنظیموں کے معاون ڈھانچے کو مخصوص طور پر نشانہ بنارہا ہے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجہ ان کا افغانستان چھوڑنے کا طریقہ ہے: بولٹن

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ

حماس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے صیہونی کون کون سے ممالک کے شہری ہیں؟

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ، انگلینڈ، فرانس، جرمنی اور میکسیکو نے اعلان کیا کہ

شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

?️ 27 اکتوبر 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق

صہیونیوں کے لیے بلیک سنیچر کے ڈراؤنے خواب کی تکرار

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کے ساتھ

پالیسی کی خامیاں، معاشی رکاوٹیں ’فائیو جی‘ کے اجرا کے منصوبوں پر اثر انداز

?️ 30 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے

حماس: غزہ کی قرارداد ویٹو نے اسرائیل کے ساتھ امریکی مداخلت کو ثابت کردیا

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے متعلق

فضا علی کی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے بولڈ فارمیٹ پر کڑی تنقید

?️ 13 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے رئیلٹی ڈیٹنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے