?️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وفاق کردارادا نہیں کرے گا تو سیکیورٹی مسائل حل نہیں ہوں گے،کیا وفاق صوبے کے خط کا انتظار کرے گا، اپنی کوئی ذمے داری نہیں؟ روزانہ فوج کے افسران و جوان شہید ہو رہے ہیں، کیا وفاق کو وہ نظر نہیں آتا؟
خیبر پختونخوا میں امن و آمان کی ابترصورتحال سے متلعق کیس کی سماعت میں عدالت عالیہ نے ایڈیشل چیف سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈی آئی جی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ جنوبی اضلاع میں عدالتوں اور ججز کی سیکیورٹی کی کیا صورت حال ہے؟ ڈی آئی جی لیگل نے بتایا کہ عدالتوں، ججز اور انکی رہائش گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔
جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ججز کی نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی کمزرو ہے، پولیس والے بھی اس میں محفوظ نہیں، کیا صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کے معاملے کو وفاق کے ساتھ اٹھایا ہے؟جب تک وفاق اس میں اپنا کردار ادا نہیں کرے گا تب تک سیکیورٹی مسائل حل نہیں ہوں گے۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کے معاملے پر ہم سے کوئی رابط نہیں کیا۔
جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ کیا وفاق صوبائی حکومت کے خط کا انتظار کرے گی، آپ کی اپنی کوئی ذمے داری نہیں؟ روزانہ فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے افسران و جوان شہید ہو رہے ہیں، کیا وفاق کو وہ نظر نہیں آتا؟ عدالت وفاق کے جواب سے مطمئن نہیں ہے، نگرانی کے لیے آپ کے پاس کون سے آلات ہے، کیا آپ کے پاس ڈرون ہے؟
ڈی آئی جی لیگل اختر عباس نے بتایا کہ ہمارے پاس ڈرون نہیں ہے، نقل و حرکت کے دوران زیادہ نگرانی اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے ذریعے کرتے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ جنوبی اضلاع کی سیکیورٹی تو دور کی بات چارسدہ میں عدالتوں کی سیکیورٹی میں بھی ناکام ہوئے ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ وفاق کے جواب سے مطمین نہیں، صوبے کیساتھ بیٹھ کر معاملے سیکیورٹی مسلے کو حل کریں اور جواب جمع کریں۔
عدالت نے ایڈینشل چیف سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی خرید و فروخت پر پابندیاں بڑھادیں
?️ 16 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ڈالر
نومبر
صدرمملکت عارف علوی کا پنجاب، خیبرپختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کا اعلان
?️ 20 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور
فروری
معاشی صورتحال کی بہتری کے لئےمنصوبہ بندی کر لی ہے: وزیر خزانہ
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے
اگست
طالبان کی ایک بار پھر افغان حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے حج و اوقاف کے وزیر نور محمد
جنوری
آئی ایم ایف مذاکرات کا آخری مرحلہ، وزیر خزانہ کو اگلے ہفتے معاہدہ طے ہونے کی توقع
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان،
مارچ
فلسطینی استقامت کی حمایت جہاد کی اہم ترین علامتوں میں سے ایک: حسن نصراللہ
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
اپریل
کورونا کی چوتھی لہر سے مزید کچھ افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 2 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری
ستمبر
کیا بین گورنر مستعفی ہو جائیں گے؟
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن اتھارٹی نے پیش گوئی
جولائی