?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکت خیز واقعات اور کیسز میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جس کے لئے تمام کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت ہوگی جس کے لیے تمام کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کردیے گئے ہیں۔ذرائع کاکہنا ہےکہ کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں اور منٹس آن لائن فراہم کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذائع کے مطابق آن لائن نظام سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی اس سے کاغذی استعمال ختم اور پرنٹنگ اخراجات کی بچت ہوگی جب کہ آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔
دوسری جانب گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا سے 70 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کورونا کے 4 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے تاہم ان میں سے 6 لاکھ 94 ہزار 46 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا سے متاثر 4862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چھ فیصد رہی۔جو کہ گزشتہ چند روز کے مقابلے میں نسبتاً کم ہے۔ جبکہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 70 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد پاکستان میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 17 ہزار 187 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 90 ہزار 788، سندھ میں 2 لاکھ 78 ہزار 545، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 14 ہزار 77 کیسز اور بلوچستان سے 21 ہزار 743 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 16 ہزار 591 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 258 کیسز جبکہ اسلام آباد میں 73 ہزار 450 افراد مرض کا شکار ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 21 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر
نومبر
یوکرین اور برطانیہ کی جانب سے روسی جنگی طیارہ میگ-31 کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام
?️ 12 نومبر 2025 یوکرین اور برطانیہ کی جانب سے روسی جنگی طیارہ میگ-31 کو
نومبر
تل ابیب قابض فوج کو ہمیشہ استثنیٰ دیتا ہے
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے عسکری حلقوں نے اس حکومت کے
جنوری
ترک انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ اور حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کے درمیان ملاقات
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: استنبول شہر میں ترکی کے انٹلیجنس سربراہ ابراہیم کالن اور حماس
نومبر
آصف علی کیا پراعتماد کھلاڑی ہے: ہمایوں سعید
?️ 30 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار
اکتوبر
وزیراعظم کی نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل شپنگ کارپوریشن
جولائی
بجلی ایک دفعہ پھر مہنگی
?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے ملک کے مختلف علاقوں کے صارفین
جولائی
نیٹو میں شمولیت کے لئے ترکی کے ساتھ سویڈن اور فن لینڈ کے تنازعات کا تجزیہ
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے ساتھ ہی
جنوری