?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیر اعظم نے وفاقی اداروں کو امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس مشکل وقت میں صوبہ اور وفاق کی سرحدیں نہیں، سب کا مقصد صرف متاثرین کی مدد اور بحالی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کو شاہراہوں کی مرمت کے دوران صوبائی یا قومی شاہراہوں میں فرق نہیں کرنا چاہیے اور امدادی راستے کھولنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وفاق جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور متاثرین کو وزیرِ اعظم پیکج کے تحت مالی امداد فراہم کرے گا۔
شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے کو ضروری وسائل فراہم کیے جائیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھی متاثرین کی مدد کے لیے فعال کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے: شاہ محمود قریشی
?️ 17 جنوری 2021بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے: شاہ محمود قریشی
جنوری
فرانسیسی تحقیقاتی ادارے نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا انکشاف کیا
?️ 18 اکتوبر 2025فرانسیسی تحقیقاتی ادارے نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا انکشاف کیا
اکتوبر
ہیروشیما کے جرم پر امریکی تکبر ابھی بھی باقی
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق امریکی صدر
مئی
غیر ملکی مشنوں میں برطانوی پارلیمنٹیرینز کی اخلاقی بدعنوانی کا پردہ فاش
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: برطانوی نمائندہ جو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سے ایک
دسمبر
کیا بائیڈن اپنی صدارت پوری کر سکیں گے؟
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدرجوبائیڈن کی ناقص کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس بات کی
جولائی
پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان ویکیسن فراہمی کا معاہدہ
?️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان
جون
انڈے کے حملے میں اب تک گرفتاری کیوں نہیں؟ طلال چوہدری نے وجہ بتادی
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا
ستمبر
ہمیں افغانستان نہیں چھوڑنا چاہیے تھا: ریٹائرڈ امریکی فوجی
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک قومی سروے کے نتائج بتاتے ہیں
مارچ