?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 33 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کے حوالہ سے سب سے کم بولی کی منظوری دیدی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار خرم دستگیر، سیّد مرتضیٰ محمود، رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، معاون خصوصی طارق محمود پاشا، وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایس ای سی پی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ وزیر تجارت سیّد نوید قمر، وزیراعظم کے رابطہ کار برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل اور گورنر سٹیٹ بینک زوم کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزارت اقتصادی امور کی جانب سے گروپ۔20 ممالک کے قرضہ معطلی پروگرام کے تحت جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کو واجب الادا 26.150 ملین ڈالر کے قرضہ معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط سے متعلق سمری پیش کی گئی، ای سی سی نے سمری کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے یوریا کی درآمد کیلئے تیسرے بین الاقوامی ٹینڈر سے متعلق سمری پیش کی گئی۔
ای سی سی نے تفصیلی بحث و مباحثہ کے بعد سب سے کم بولی دینے والے میسرز سوئس سنگاپور اوورسیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے 33 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی بولی کی منظوری دے دی جس کے نرخ 551 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوں گے۔ اجلاس میں یوکرین کی جنگ میں محصور پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کیلئے وزارت امور خارجہ کیلئے 349.38 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ وزارت توانائی پاور ڈویژن کیلئے 8109.77 ملین روپے اور وزارت ہائوسنگ و ورکس کیلئے 8 ہزار ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔

Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
قیدیوں کا تبادلہ صیہونیوں کو کتنا مہنگا پڑے گا؟صیہونی جنگی کابینہ کے رکن کی زبانی
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی جنگی کابینہ کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے
فروری
ڈراموں کیلئے متعدد بار بال سیدھے کروانے سے روکا گیا، حاجرہ یامین
?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ حاجرہ یامین نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر
صیہونی حکومت کو در پیش 5 خطرے
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی جاسوسی اداروں کی رپورٹس میں 5 بڑے خطروں کا
اپریل
جماعت اسلامی پاکستان کی نظر میں اسرائیل کیا ہے؟
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: ہم ایران کے اسرائیل پر حملے کا خیرمقدم کرتے ہیں
اپریل
پینٹاگون کی ایران کے ساتھ جنگ میں ہلاکتوں کے اعدادوشمار کو چھپانے کی چال
?️ 5 اگست 2026سچ خبریں: ایک امریکی سرکاری اہلکار کے حوالے سے نیوز ویب سائٹ
اگست
اپنے غلامی کے کردار کی تاریخ کو مٹانے کی امریکی کوشش
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں پچھلے ڈیڑھ سال میں کئی بل پیش کیے گئے
اگست
’احد چیمہ کے خلاف کیس نہیں بنتا‘، نیب کی احتساب عدالت میں رپورٹ جمع
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگران وزیر اعظم
نومبر
بروکنگز سروے: امریکی عوام ایران کے ساتھ جنگ کو معاشی خودکشی سمجھتے ہیں
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: امریکی تھنک ٹینک کے ایک نئے سروے اور تجزیے کے مطابق،
جون