?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور فیس بک کے اعلیٰ سطحی وفد سے پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رومانیہ میں وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق کی فیس بک کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران فیس بک کی مالک میٹا سے پاکستان میں جلد اپنا رابطہ آفس کھولنے اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔ اس دوران وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کی بائیس کروڑ کی آبادی میں فیس بک صارفین کی تعداد ساڑھے 4 کروڑ سے زائد ہے اور جس تیزی سے کنکٹیویٹی فراہمی کے منصوبے مکمل کررہے، آئندہ چند سال میں یہ تعداد ڈبل ہوجائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ضروری ہے کہ فیس بک صارفین سے فوری رابطوں کیلئے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے۔ اس موقع پر میٹا کی جانب سے پاکستان میں تیزی سے پھیلتی کنکٹیویٹی اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
فیس بک وفد نے کہا کہ میٹاورس کے استعمال اور انٹرنیٹ مستقبل کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے اور اس سے م پاکستان طویل مدتی معاشی فوائد حاصل کرسکتا ہے۔ وفد کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کیا جائیگا۔
بیان کے مطابق کانفرنس میں خاص طور پر سیلاب کی صورتحال، ملک بھر میں آرمی فارمیشنز کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ عسکری فورم نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی امداد اور بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کا عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سرحدوں کی صورتحال، داخلی سلامتی اور فوج کے دیگر پیشہ ورانہ امور پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سلامتی کے ماحول کا ایک جامع جائزہ لیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کو دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملاقات میں اقوام متحدہ جنیوا آفس میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی، پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال شریک تھے جبکہ چیف ایگزیکٹیو یونیورسل سروس فنڈ حارث محمود چوہدری نے وفد کو پاکستان میں براڈ بینڈ سروسز پراجیکٹس سے آگاہ کیا اور فیس بک وفد میں ڈاکٹراسماعیل شاہ،ڈاکٹر رابرٹ پیپر،تھامس ناوین،مائیکل سیٹلن،مارک گیرورڈ اور الاریا بینسیوینگا شامل تھے۔


مشہور خبریں۔
جیلوں میں قیدیوں کی کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی
?️ 13 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر ویکسینیشن
جون
لبنان حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کے مطالبات کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:لبنان کا جنوب اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گا
جنوری
تل ابیب میں امریکی سفیر: اسرائیلی قیدیوں کو حقیقی بھوک لگ رہی ہے
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: تل ابیب میں امریکی سفیر نے قسام بریگیڈز کی طرف
اگست
جنوبی کوریا کے سابق صدر پر نیا مقدمہ؛ بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سوک یول پر بغاوت
مئی
کیا دہشتگرد صیہونی آبادکاروں کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں رہی؟
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین اور صیہونی حکومت کے درمیان بنیاد پرست آباد
جنوری
نفتالی بینیٹ؛ تازہ ترین پولز میں نیتن یاہو کے نئے حریف
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 کے مطابق آج انتخابات
ستمبر
صیہونی حماس کا غصہ مغربی کنارے کے بے گناہ نوجوانوں پر اتار رہے ہیں
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے آغاز کے
نومبر
صیہونیوں کے ہاتھوں زیر تعمیر مسجد شہید
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:بدھ کی صبح صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے جنوب
جنوری