🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لئے اہم خبر ہے کہ کچھ کلاسز کے امتحانات لئے جائیں جبکہ کچھ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم نے اس طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لیےجائیں، اس طریقہ کار کی وزارت تعلیم نےمنظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے امتحانات سےمتعلق سمری بھجوائی، سمری میں پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینےکی سفارش کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی سے چوتھی،چھٹی ساتویں کلاسز کے طلبا کو گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پربچوں کو پروموٹ کیا جائےگا۔
حکام وزارت تعلیم کے مطابق گزشتہ سال پہلی سےآٹھویں تک کے طلباکو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا، 90 فیصد طلبا کےامتحانات ہوئے تھے اور نتائج کی بنیاد پر انہیں پاس کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچویں اور آٹھویں کے سینٹرلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرےگا۔
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں تعلیمی ادارے متاثر ہوئے ہیں اور پاکستان میں بھی تعلیمی ادارے متاثر ہوئے ہیں اور حالات کے مطابق تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی اور سعودی شام میں دہشت گردوں کو مضبوط کرنے کی کنجی
🗓️ 23 جون 2022سچ خبریں: المیادین کی ایک رپورٹ کے مطابق، معلومات سے پتہ
جون
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے100 ارب ڈالر معاونت کے وعدوں پرفوری عمل درآمد ہونا چاہیے، وزیراعظم
🗓️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے
دسمبر
کویت میں امریکی سفارت خانے کے ایک کارکن کی خودکشی
🗓️ 25 جولائی 2021القبس اخبار نے کویت میں امریکی سفارت خانے میں سکیورٹی اہلکار کی
جولائی
ملک بھر میں کورونا کی لہر کی شدت میں واضح کمی
🗓️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی لہر کی شدت واضح کمی
اکتوبر
صیہونی حکومت کی فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹیں
🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو کے دفتر نے اس
فروری
حزب اللہ اسرائیل کے مقابل میں ہر جگہ موجود
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: صیہونی ماہرین اور ذرائع ابلاغ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قابض
جون
نتن یاہو کی کابینہ کی انتہائی سخت پالیسیوں پر حماس کا انتباہ
🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے
دسمبر
شام میں اثر و رسوخ بڑھانے کی صیہونی سازش؛ سیاحت کے لبادے میں
🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور سینکڑوں اسرائیلی
جنوری