🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے 5 سال 29-2024 کے لیے تیار کردہ نجکاری پلان سامنے آگیا، پلان کے تحت 3 مختلف مراحل میں 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت نجکاری کی جانب سے تیار کردہ فہرست کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک سال میں 10 اداروں کی نجکاری کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں قومی ائیر لائن پی آئی اے اور پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کی جائے گی۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پلان کے تحت زرعی ترقیاتی بینک، فرسٹ ویمن بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، پاکستان انجنئیرنگ کمپنی، سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ، 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ الیکٹرک کی نجکاری پہلے مرحلے میں ہوگی۔
دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کا نجکاری عمل دوسرے مرحلے میں مکمل کیا جائےگا، دوسرے مرحلے میں 6 سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں لاہور، ملتان ، حیدر آباد، سکھر، پشاور اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کرنے کا پلان تیارکیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 4 سرکاری بجلی پیداواری کمپنیوں جام شورو پاور، سینٹرل، پاورجنریشن، ناردرن پاورجنریشن اور لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی کی نجکاری دوسرے مرحلے میں ہوگی۔
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور پاکستان ری انشورنس کمپنی کی نجکاری بھی دوسرے مرحلے میں ہوگی۔
دستاویز کے مطابق تیسرے مرحلے میں ایک ادارے پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کا عمل مکمل کیا جائےگا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے دیگر مختلف سرکاری اداروں کی نشاندہی پر کام ہورہا ہے جن کو بعد میں نجکاری پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کرلیا
🗓️ 30 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے اہم کردار کا
جولائی
امریکہ داعش کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں مدد نہیں کر رہا ہے: عراقی ایلچی
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: الفتح اتحاد کے ایک سینئر رکن اور عراقی پارلیمنٹ
دسمبر
فلسطین کو کون قربان کر رہا ہے؟
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: محمود عباس صاحب! ایران پر تنقید اور اس کے خلاف
جون
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
🗓️ 25 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی
مارچ
فلسطینی شہری اپنے گھر کو اپنے ہی ہاتھوں سے مسمار کرنے پر مجبور
🗓️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی ایجنٹوں نے یروشلم کو یہودیہ بنانے کے اپنے منصوبہ پر
اپریل
ڈالر کی بلیک مارکیٹ ایک بار پھر پھلنے پھولنے لگی
🗓️ 25 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر کے
فروری
ایف اے او نےکیا افغانستان کے لیے فوری امداد کا مطالبہ
🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت ایف اے
مارچ
سحر حیات نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
🗓️ 14 جون 2021لاہور (سچ خبریں)ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعدادکے حوالے سے پاکستان کی
جون