وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا ہوا؟

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے سرکاری اداروں کی نجکاری کی تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق پہلے ایک سال میں 10 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پھر اگلے ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہوگی، ایک ادارے کی نجکاری کیلئے 3 سے 5 سال کا آخری مرحلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن، روز ویلٹ ہوٹل نیویارک، فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری ہوگی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں پاکستان ری- انشورنس کمپنی لمیٹڈ، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن، جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ، سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں، ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری بھی دوسرے مرحلے میں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

پانی جنگ کا ہتھیار نہیں،بھارت ریاستی دہشت گردی بند اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے. پاکستان

?️ 24 مئی 2025نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندو ب صائمہ سلیم

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو طلب کیا

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ میں جانچ پڑتال

حزب اللہ اور انصاراللہ قدس کو آزاد کرانے آ رہے ہیں:ٹویٹر صارفین

?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے عرب صارفین نے مقبوضہ علاقوں کی موجودہ صورتحال اور

ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا

?️ 8 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں) ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس اعشق اعوان

حزب اللہ کے بارے میں صیہونی کمانڈر کا حیرن کن اعتراف

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کی 188ویں آرمرڈ بریگیڈ کے کمانڈر کرنل ایوی فولوزنسکی

پہلا امریکی پوپ کون ہے؟

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: بالآخر، ویٹیکن میں کارڈینلز کے دو دن کے غور و

واٹس ایپ کا صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

?️ 14 ستمبر 2021سلیکان ویلی(سچ خبریں)  پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلیکیشن

800,000 سے زیادہ اسرائیلی حزب اللہ کی فائر لائن کے نیچے

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ صرف ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے