?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نام مانگ لیے۔آئی جی گلگلت بلتستان سعید وزیر کو آئی جی خیبرپختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔سعید وزیر خیبرپختونخوا میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ دن قبل ہی پشاور میں دہشتگردی کا خوفناک واقعہ پیش آیا۔خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ نے پشاور خود کش حملے میں سکیورٹی کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے پولیس کی وردی میں ملبوس ہونے کی وجہ سے خود کش حملہ آور کی تلاشی نہیں لی تھی۔
پیر کے روز کیے گئے اس حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیس کے سربراہ معظم جاہ انصاری نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا، ”ڈیوٹی پر موجود عملے نے حملہ آور کی چیکنگ نہیں کی تھی کیونکہ وہ پولیس کی وردی میں تھا۔ یہ سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی تھی۔‘‘ آئی جی انصاری کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے اس دہشت گرد کے سر کے حفاظتی کیمروں سے حاصل کردہ تصاویر کے ساتھ موازنے کے بعد پولیس کو اس بارے میں اب ‘بہتر اندازہ‘ ہو گیا ہے کہ یہ خود کش بمبار کون تھا۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نے اس حملے کی منصوبہ بندی اکیلے نہیں کی تھی، ”اس کے پیچھے ایک پورا نیٹ ورک ہے۔ ‘‘ سکیورٹی حکام اس پہلو سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ شہر کے حساس ترین علاقوں میں سے ایک میں پولیس لائن میں حفاظتی انتظامات کی اتنی بڑی خلاف ورزی کیسے ممکن ہوئی، وہ بھی اس وقت جب انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے محکموں کے دفاتر بھی وہیں ہیں اور یہ جگہ علاقائی سیکرٹریٹ کے بھی بالکل قریب ہے۔ پشاور میں یہ خود کش بم حملہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران پاکستان کے کسی بھی شہر میں کیا گیا سب سے ہلاکت خیز اور 2021 ء میں کابل پر افغان طالبان کے دوبارہ قبضے کے بعد سے خطے میں خونریز حملے پھر شروع ہو جانے کے بعد سے اب تک کا بدترین حملہ ہے۔
مشہور خبریں۔
روس کی ٹیلی گرام کو دھمکی
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:روس کی مواصلات کی نگراں کمیٹی نے ایک بیان میں کہا
جنوری
فلسطینی مزحمتی تحریک کے ہاتھوں صیہونیوں کو لگام
?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:سیف القدس کی لڑائی میں فلسطینی مزاحمت نے فلسطین کے لیے
ستمبر
یورپی یونین نے روس کے 26 افراد اورایک ادارے پر پابندیاں عائد کی
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ترجمان دمتری
مارچ
کیا صیہونیوں میں شمالی محاذ پر جنگ لڑنے کی ہمت ہے؟ خود صیہونی کیا کہتے ہیں؟
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکام کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف وسیع
ستمبر
تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تعمیراتی منصوبوں
جنوری
وزیراعظم نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم
مئی
جان بولٹن نے روسی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکی قومی سلامتی کے
اکتوبر
ترکی میں اردوغان کے سب سے بڑے مخالف جماعت کے خلاف غیر معمولی اقدام
?️ 5 ستمبر 2025 ترکی میں اردوغان کے سب سے بڑے مخالف جماعت کے خلاف
ستمبر